خطبات محمود (جلد 7) — Page 275
۲۷۵ حکم کے ماتحت پڑھتا ہوں۔اور روزہ اس نیت سے نہیں رکھا جائے گا کہ میں خدا کے حکم سے رکھتا ہوں تو یہ مشق نہ ہوگی۔پس نماز اور روزے کا ایک یہ بھی فائدہ ہے کہ انسان کو خدا تعالیٰ کے لئے کام کرنے اور خدا تعالیٰ کے لئے کاموں سے رکنے کی مشق ہوتی ہے۔اور جب کوئی ایسا موقع آتا ہے جہاں خدا کا یہ حکم ہوتا ہے کہ یہ کام کرو وہاں آسانی اور خوشی سے وہ کام کر سکتا ہے۔اور جہاں خدا کا یہ حکم ہوتا ہے کہ اس کام سے رک جاؤ وہاں آسانی سے رک سکتا ہے۔علاوہ ازیں روزے کے ذاتی فوائدہ بھی ہیں۔جو انشاء اللہ اگر توفیق ملی تو اگلی دفعہ بیان کروں گا۔الفضل ۱۸ مئی ۱۹۲۲)