خطبات محمود (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 215 of 454

خطبات محمود (جلد 7) — Page 215

۲۱۵ سے بڑا سمجھا جائے۔تمام سیاسی جھگڑے اور اختلاف اس اختلاف قومی کے باعث ہوتے ہیں۔ہماری جماعت کو چاہیے کہ اس امر کو سمجھے۔اس تفریق کے جھگڑے کو مٹائے۔جب تک یہ نہ ہو۔ہمارا تبلیغ کرنا بے سود ہے۔اپنے دلوں سے اقوام کی تفریق کا جھگڑا نکال دو۔اور پنجابی افغانی ایرانی کے سوال کو چھوڑ دو۔اور یہ سمجھ لو کہ جو انسان ہے وہ ہمارا بھائی ہے۔میرا منشاء یہ ہے کہ باپ بیٹے یا بھائی اور رشتہ داروں کے جو حقوق ہیں وہ تو رہیں گے۔اور زبان کی وجہ سے جو اختلاف یا انس ہے وہ بھی رہے گا۔ریل میں مختلف زبانیں بولنے والے بیٹھے ہوں۔ہم بالطبع اس شخص سے باتیں کریں گے۔جو ہماری سمجھتا ہے۔یہ تو اور بات ہے۔لیکن جہاں حقوق کا سوال آجائے وہاں قومیت کا کوئی سوال نہ ہو بلکہ انسانیت کا سوال ہو۔۔۔۔۔یہ روح پیدا کرو۔غیروں کی طرح زبان تک محدود نہ رکھو۔بلکہ عمل سے ثابت کرو۔اور یہ سمجھو کہ مختلف اقوام محض شناخت کے لئے ہیں۔اور حقوق کے لحاظ سے کوئی کسی سے کم نہیں۔الفضل ۲ فروری ۱۹۲۲ء)