خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 500 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 500

۵۰۰ کہ محبت محبت سے پیدا ہوتی ہے۔تو یہ ممکن ہی نہیں کہ انسان کو خدا تعالیٰ سے محبت ہو خواہ وہ کتنی ہی پوشیدہ کیوں نہ ہو۔اور خدا کو اس سے محبت نہ ہو۔اور اللہ تعالیٰ کے سلوک سے اس کے آثار ظاہر نہ ہوں۔ہم تو دیکھتے ہیں۔دنیا میں کوئی انسان محبت جیسی چیز کو ضائع نہیں کرتا۔تو کا خدا تعالیٰ جو چھوٹے سے چھوٹے عمل کو بھی ضائع نہیں کرتا۔وہ محبت جیسی چیز کی کوئی پروا نہ کریگا۔یہ نہیں ہو سکتا۔پیں ان لوگوں کو جو خدا تعالیٰ کی محبت کا دعوی کرتے ہیں۔اول اپنی ذات کے متعلق غور کرنا چاہتے کہ اس سے محبت کے کیا آثار ظاہر ہوتے ہیں۔اور پھر خدا تعالیٰ کی صفات کو دیکھنا چاہیئے کہ وہ ان کے لیے کس طرح جلوہ فگن ہوتی ہیں۔اگر خدا تعالیٰ کی بے تو جی ہو۔یا اس سے بڑھ کر خدا تعالیٰ کی طرف سے ہلاکت اور تباہی میں گرفتار ہو۔تو سمجھ لینا چاہئے کہ ان کا خدا کی محبت کا دعویٰ غلط ہے۔غریب ہے۔اور ممکن ہے کہ اسی حالت میں مرکز نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے رہے کے مصداق بن جائیں۔پس پیشتر اس کے کہ وہ وقت آتے ہمیں اپنے اس دعوئی پر غور کرنا چاہیئے۔پر و الفضل ستمبر