خطبات محمود (جلد 6) — Page 5
2 مومن بنو فرموده ۱۱ر جنوری شامه حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی :- قالَتِ الأَعْرَابُ آمَنَّا قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا لَمَّا يَدُخُلِ الإيمَانَ فِي قُلُوبِكُمْ وَإِنْ تُطِيعُوا اللهَ وَرَسُولَهُ لَا يَلتُكُمْ مِن اَعْمَالِكُمْ شَيْئًا إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللهِ وَرَسُولِهِ تُم لَمْ يَرْتَابُوا وَجَاهَدُوا بِمَوَالِهِمْ وَ انْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أُولَبِكَ هُمُ الصَّدِقُونَ ، قُلْ أَتُعَلَّمُونَ اللهَ بدِينِكُمْ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَ اللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ يَمُنُونَ عَلَيْكَ أَنْ أَسْلَمُوا قُلْ لا تمنوا عَلَى إِسْلَامَكُمْ بَلِ اللهُ يَمُنُّ عَلَيْكُمْ أَنْ هَدَ لَكُمْ لِلْإِيمَانِ إِن كُنتُمْ صَدِقِينَ ٥ إِنَّ اللهَ يَعْلَمُ غَيْبَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاللهُ بَصِيرُ بِمَا تَعْمَلُونَ (الحجرات ۱۰ تا ۱۹ ) اور فرمایا : اس زمانہ میں جہاں اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم سے بہت سی آسانیاں اور سہولتیں میسر ہوتی ہیں اور بہت سے آرام اور آسائش کے سامان نکل آتے ہیں۔وہ مشکلات اور تکلیفیں جو قدیم زمانہ میں ہوتی تھیں اب نہیں ہیں۔وہاں نہایت افسوس کے قابل یہ امر بھی ہے کہ بجائے اس کے کہ لوگ ان آسانیوں کو دیکھ کر اپنے ایمانوں کو بہت زیادہ مضبوط کرتے ان کے ایمانوں میں بہت زیادہ کمزوریاں پیدا ہو رہی ہیں اور آج کل ایمان کو ایک حقیر اور ذلیل چیز سمجھ لیا گیا ہے۔حالانکہ ابیان تو ایک ایسا بیش بہا لعل ایسا قیمتی موتی اور الیسالاثانی جوہر ہے کہ اس کی صحیح قیمت ڈالنا تو الگ رہا قیمت ڈالنے کا خیال بھی پیدا نہیں ہو سکتا۔ذرا کسی شخص کو کہ تو دیکھو کہ تو کتنے