خطبات محمود (جلد 6) — Page 485
۴۸۵ پس اس وقت ہمارے سامنے تین کام ہیں (۱) وہ لوگ جو برائے نام جماعت میں میں مگر در حقیقت جماعت میں نہیں۔ان کی اصلاح (۲) وہ لوگ جو اسلام کو قبول کہتے ہوئے ہیں مگر تاحال انہوں نے اپنے زمانہ کے نبی کی شناخت نہیں کی۔ان کو اس نبی کے حلقہ اطاعت میں لانا (۳) ان کے علاوہ وہ لوگ جو سرے سے اسلام کو گالیاں دیتے ہیں۔ان کو اسلام کی طرف لانا۔ان تینوں کی اصلاح کا ہی زمانہ ہے اور ان کی اصلاح کے خدا نے سامان پیدا کئے ہوتے ہیں۔بد عملی اور قساوت قلبی کے دُور کرنے کے لیے عذاب بھی خُدا کی طرف سے موجود ہیں۔اور خدا کا کلام لوگوں کے اطمینان کے لیے موجود ہے اور خُدا کی طرف سے دلائل کی بارش بھی ہو گئی ہے۔اس سے بہتر زمانہ کونسا ہوسکتا ہے۔اس وقت کی قدر کرو اور اس سے فائدہ اُٹھاؤ۔ایسا نہ ہو کہ وقت گزر جاتے اور تمہیں علم بھی نہ ہو کیونکہ اگر وقت گزر گیا تو تمام کوششیں بے کار ہوں گی۔اللہ تعالیٰ اپنے راہ میں سعی کی توفیق عطا کرے اور اس کے نیک ثمرات پیدا ہوں۔الفضل ۲۶ جولاتی ته)