خطبات محمود (جلد 6) — Page 478
دیکھو وہ اس کو کیسے استعمال کرتا ہے۔ایک ذرہ تک اس کا ضائع نہیں ہونے دیتا۔مگر ہمارے لوگوں کو خُدا پر ایمان ہے۔یہ خدا کی اتنی بڑی طاقت اپنے پاس رکھتے ہیں۔مگر اس سے کام نہیں لیتے۔اس لیے یہاں مسلمانوں پر اس بات کا افسوس ہے کہ وہ خدا پر وہم جتنا ایمان بھی نہیں رکھتے، وہاں احمدیوں پر اس بات کا افسوس ہے کہ ان کو ہتھیار تو یا گیا۔مگر وہ اس کو چلانے اور اس سے کام لینے میں پوری کوشش نہیں کرتے۔اللہ تعالٰی ہمیں اپنی ہستی اور طاقتوں پر کامل ایمان بخشے۔اور ہماری نظروں کو اپنی طرف پھیر ہے۔اور وہی ہماری خواہش ہو جاتے ہم اس کے حضور گریں اور وہی ہماری سپر ہو۔اور اسی پر ہم بھروسہ الفضل ۱۲ جولائی اته) رکھیں۔