خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 443 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 443

۴۴۳ سب کو جھکنا پڑے گا۔اگر ایک کپڑا دو آدمی اوڑھے ہوتے ہوں اور اس کو آگ لگ جاتے۔تو ایک ہی کا نقصان نہ ہوگا، بلکہ دونوں کا ہوگا۔گویا اس رسہ کے پڑنے پر ہم اس بات کے لیے مجبور ہو گئے کہ آپس میں ایک دوسرے سے ہمدردی کریں کیونکہ اگر ایک خراب ہوگا۔تو دوسرے پر بھی اس کا اثر پڑے گا۔اور اگر سے ٹوٹے گا تو سب گریں گے۔پس اعتصام ہی ہے جو حقیقی اتحاد قائم کرتا ہے لیس اتفاق کے لیے حبل اللہ کی ضرورت ہے۔اور یہ ذریعہ ہمارے ہی ہاتھ میں ہے۔یہ نیچرل اور طبعی ذریعہ اتفاق پیدا کرنے کا ہے۔اس کے سوا کوئی ذریعہ نہیں۔اس کے سامان کیا ہیں اگر اللہ تعالٰی نے توفیق دی تو انشاء اللہ اگلے جمعہ بیان کروں گا الفضل ۳۱ متی ۱۹۲۰ )