خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 376 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 376

70 دعوت الی اللہ کیلئے ایک نیا میدان ) فرموده ۲۳ جنوری ۱۳ تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :- اللہ تعالیٰ نے جس غرض سے اس جماعت کو کھڑا کیا ہے۔وہ غرض اتنی بڑی اور اہم ہے کہ اس کے پورا کرنے کے لیے غیر معمولی سامانوں اور غیر معمولی محنت اور غیر معمولی کوشش کی ضرورت ہے حکومتیں جس کام کو حاصل نہیں کر سکتیں، اور سیاستیں جس کام کے کرنے سے عاجز ہیں۔علماء و فضل نہیں مقصد کے پانے سے عاجز ہیں۔امراء اور دولت مند جبس غایت تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔اس مقصد تک ایک غریب بے سامان ، بے حکومت اور کزور جماعت کا پہنچنا معمولی بات نہیں۔اس وقت ہر ایک زبان اقرار کر رہی ہے۔گو وہ اقرار کیسے ہی پردے میں ہو کہ دنیا کو ایک تبدیلی کی ضرورت ہے۔گو یہ اقرار مختلف حالات کے ماتحت بڑا پوشیدہ ہوتا ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ دنیا کو ایک تغیر کی ضرورت ہے۔ہر مذہب کے پیرو ہرملک کا باشندہ ہر ایک حاکم برای فردی یا اقرار کیا ہے کہ ایک تغیر کی ضرورت ہے۔دنیا جس رنگ میں ہے۔وہ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتا۔یا تو یہ انتظام ٹوٹ جائیگا۔اور بنی نوع انسان قدیم وحشت کی طرف لوٹ جائیں گے۔یہ تمام کوششیں اور یہ تمام ترقیاں ایک پراگندہ خیال کی طرح اڑ جائیں گی۔یا نیا انتظام کرنا پڑے گا حکومتوں میں جوش ہے۔رعایا کے دلوں میں اُمنگیں ہیں۔امراء وغرباء میں کشیدگی ہے۔آقا و خادم کے تعلقات میں بھرمیں پیدا ہو رہی ہیں۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ انتظام زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا۔یا تو یسارا