خطبات محمود (جلد 6) — Page 208
طور پر ہم سے ہر ایک نے جنگ چھیٹری ہوئی ہے۔کونسی قوم ہے جس کو ہم سے مذہبی طور پر ہمدردی ہے۔اس میں شبہ نہیں کہ ہم سیاست میں کسی سے لڑتے نہیں۔گورنمنٹ کی وفاداری کے متعلق جو سیاست میں ہمیں حصہ لینا پڑتا ہے۔وہ ہمارے مذہب سے تعلق رکھتا ہے۔اس لیے تم دیگر تقسیم کی تحریکوں سے علیحدہ ہیں اور نہ ہمارے پاس وقت ہے نہ مال نہ آدمی ہیں کہ جن کو مذہب کے علاوہ سیاست میں لگائیں۔گورنمنٹ کی خدمت چونکہ ہمارا ایک مذہبی فرض ہے۔اس لیے ہم اس میں دخل دیتے ہیں اور اس خدمت کو ادا کرتے ہیں جس طرح بھی ادا ہو ہیں گورنمنٹ کے متعلق تعلیم ہی ایسی دی گئی ہے کہ جو گور نمنٹ سمجھدار ہو۔تمہیں اس سے کس قسم کا خطرہ نہیں۔حکومت سے ان لوگوں کو خطرہ ہے جو بغاوت کے خیال رکھتے ہوں، لیکن جن کے دل میں بغاوت و فساد کے خیالات ہی نہ ہوں ان کو کسی امن پسند اور سمجھدار گورنمنٹ کے ماتحت کسی قسم کے خطرات نہیں۔پھر بھی ہم بہت ہی ناتوان اور کمزور ہیں اور ساری مذہبی دنیا ہماری مخالف ہے۔اس لیے ہمارے لیے ضروری ہے۔کہ ہم سوچ کرچ کر قدم اُٹھائیں اور اپنے دشمنوں اور مخالفوں کے مقابلہ کی جو تد بیر کریں وہ عمدہ اور بہتر ہو۔ہمارے مخالف ہمیں جسمانی طور پر دکھ دیتے ہیں۔اور ہم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔کٹک میں ہماری ایک میت ہو گئی۔احمدی جب دفن کر کے واپس لوٹے، مخالفوں نے لاش کو قبر سے نکال کر گشتوں کے آگے پھینک دیا۔احمدی ان لوگوں کی ان حرکتوں کو دیکھتے تھے۔مگر کچھ نہیں کر سکتے تھے اگر پولیس موقع پر نہ پہنچ جاتی تو قریب تھا کہ گنتے لاش کو چیر ڈالتے۔یقیناً جان لو کہ وہ خدا جس نے نہیں پیدا کیا ہے اور اس کام کے لیے کھڑا کیا ہے۔اس سے یہ برگز اُمید نہیں کہ ایسا مستم بالشان کام سپرد کر کے بے ہتھیار چھوڑ دے گا۔ہم دیکھتے ہیں کہ اس نے جو جانور پیدا کئے ہیں۔خواہ ان کی عمر چند گھنٹے ہی کیوں نہ ہو۔ان کی خوراک بھی پیدا کی ہے۔زمین کے اندر رہنے والوں کی خوراک کا سامان اس نے پیدا کیا ہے۔پانی میں رہنے والوں کی خوراک کا سامان اس نے پیدا کیا ہے۔نباتات کے لیے اس نے خوراک پیدا کی ہے۔حیوانات کیلئے اس نے خوراک پیدا کی ہے جنکی ضروریات خوراک ایک جگہ نہ تھیں ان کو پاؤں دیئے۔تاکہ وہ چل پھر کر اپنی خوراک کو جمع کریں وہ جانور جن کی خوراک گوشت ہے ان کو پنجے بھی دیتے اور جن کی خوراک گوشت نہیں۔ان کو پاؤں دیتے ہیں اور درخت جن کی خوراک مختلف جگہوں سے مہیا نہیں ہوتی۔ان کے لیے پاؤں کی ضرورت نہیں تھی۔انکو جڑیں دی ہیں۔تاکہ وہ زمین سے ہی اپنی خوراک حاصل کر لیں پس ہمیں خدا نے پیدا کیا اور خاص مقصد کے لیے کھڑا کیا ہے۔یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ وہ ہمیں کوئی ہتھیار نہ دیتا۔ہتھیار اس نے دیا ہے، لیکن ہم میں