خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 182 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 182

TAY دور نہیں ہوسکتی۔یہ دُعا ہے جو اسلام نے ہر ایک مومن کو سکھاتی ہے۔اگر اس کا درد کیا جائے۔تو انسان بہت سی بلاوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہوتے تھے جب تک کہ ان دعاؤں کو پڑھ نہ لیتے تھے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم کا قاعدہ تھا کہ آپ جس وقت بستر پر تشریف لے جاتے تھے آہ ت سورۃ اخلاص اور سورہ فلق اور سورۃ الناس کو پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر پھونکتے اور جسم پر جہاں جہاں تک ہاتھ جاسکتا تھا ہاتھ پھیر لیتے اور ایسا ہی تین دفعہ کرتے۔اور اس کے ساتھ اور بھی بعض دُعائیں ملاتے تھے اور آیت الکرسی بھی پڑھتے تھے لیے یہ اس شخص کا دستور العمل تھا جس کے لیے اللہ تعالیٰ کا وعدہ تھا والله يعصمك من الناس رالمائدہ : ۲۰) اور جس کے لیے خدا کی حفاظت ہر طرف سے قائم تھی اس سے خیال کر سکتے ہو کہ اور لوگوں کے لیے ایسا کرناکس قدر ضروری ہے۔جو لوگ یہ دُعا نہیں پڑھتے اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ ان کو اس کی ضرورت نہیں ہے۔ضرورت ہے مگر وہ لوگ اس پیسے واقف نہیں۔اگر جانتے تو ضرور پڑھتے ، لیکن میں آپ لوگوں کو اگاہ کرتا ہوں کہ قرآن کریم نے ہمیں مصاب و آفات سے بچنے کا یہ گر بتا دیا ہے اور اس سورۃ میں تمام جسمانی آفتوں کا ذکر ہے اور ان سے محفوظ رہنے کا طریق بتایا گیا ہے۔روحانی آفات اور ان سے بچنے کا ذکر اگلی سورۃ میں ہے۔پس تمام ابتلاوں سے بچنے کا اگر اس سورۃ میں ہے لیکن یاد رکھنا چاہتے کہ نہ تو انسان کو بائل ہی اسباب کو ترک کر دینا چاہیئے اور نہ بالکل اسباب پر ہی گر پڑنا چاہیے۔کیونکہ اسباب سے ہرگز ترقی نہیں ہو سکتی جب تک کہ اللہ تعالے پر توکل نہ ہو۔اور اس کا فضل شامل حال نہ ہو۔یہ کلمات اسباب ترقی اور حفاظت سے منع نہیں کرتے۔اصل بیج خیالات ہوتے ہیں۔اگر بیج کھوکھلا ہو تو کبھی عمدہ کھاد اور اچھی زمین اس کو فائدہ نہیں دے سکتی ہیں اسباب مہیا کرو لیکن باوجود اس کے کامیابی اس وقت ہوگی جب اللہ تعالیٰ پر توکل ہوگا اور خدا کے فضل کے جذب کرنے کے لیے دُعاؤں کی بھی ضرورت ہے۔۔میں نے جو آج یہ سورۃ پڑھی ہے۔اس کی خاص غرض ہے اور وہ یہ کہ جیسا کہ مختلف اخبارات سے معلوم ہو رہا ہے پچھلے دنوں میں جو مرض پھیلا تھا۔وہ آجکل پھر بعض مقامات پر پھوٹ رہا ہے اور یورپ میں تو اس دفعہ قیامت کا نمونہ بنا ہوا ہے لکھا ہے کہ ہسپتال اس قدر مریضوں سے پر ہیں کہ بہت سے مریض ہسپتالوں کے سامنے پڑے پڑے مر جاتے ہیں اور ان کے لیے علاج کرنے کا موقعہ لبخاري كتاب التفسير باب فصل المعوذات