خطبات محمود (جلد 6) — Page 102
پنی تمام عمربھی وقف کرتا ہے کام کے لحاظ سے وہ بہت تھوڑی ہے۔پس جس طرح صحابہ نے اس تنگی اور ضرورت کے وقت جو کچھ بھی ان کے پاس تھا خرچ کیا۔اور ساری ہی عمر کو دین کی خدمت میں صرف کر ڈالا۔اس لیے آج فخر کے ساتھ اور عزت کے ساتھ ان کے نام لیے جاتے ہیں۔اس طرح ہم میں سے جو شخص دین کے لیے اپنی زندگی وقف کریگا اس کی قربانی قدر کی نگاہ سے دیکھی جائیگی۔اور ہمیشہ کے لیے یاد گار ہوگی۔پس اسلام کی خدمت کا یہ وقت ہے جو اس وقت اس کی اشاعت کے لیے زندگی وقف کرتا ہے خدا کے حضور میں شرف قبول پائیگا۔کیونکہ وہ آواز جو تیرہ سو برس پہلے بلند ہوئی تھی کہ ولتكن منكم أمة يدعون الى الخير و يا مرون بالمعروف وينهون عن المنكر وہ آج بھی بلند ہورہی ہے۔جو اس پر لبیک کہے گا۔خدا تعالیٰ اس کا ولی ہو گا۔اس لیے جماعت کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ غور کریں ضروریات وقت کو سمجھیں اور استخارہ کریں اور اپنی زندگیوں کو پیش کریں جو الیسا کریں گے وہ خُدا سے ابدی انعاموں کے وارث ہونگے۔ا الفضل یکم اکتوبر شانه )