خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 523 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 523

خطبات محمود جلد (5) ۵۲۲ بڑھ جانے کی کوشش کر رہا ہے۔جب ایک دو کے مقابلہ میں تیاری کی ضرورت ہوتی ہے تو جہاں ہزاروں میں مقابلہ ہو وہاں کتنی تیاری کی ضرورت ہوگی۔گھوڑ دوڑوں میں کتنی تیاری کی جاتی ہے۔اسی طرح جب لوگ آپس میں دوڑتے ہیں کتنی کوشش اور تیاری کرتے ہیں لیکن جہاں کروڑوں ہوں وہاں کتنی تیاری کی ضرورت ہوسکتی ہے۔اسلام نے اس حکم کے ساتھ سب سستیوں کو کاٹ دیا ہے۔پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا سکھائی ہے کہ خدا یا سستی اور غفلت اور کسل سے بچالے۔قرآن شست لوگوں کو پسند نہیں کرتا۔اور شست کبھی خدا کا مقبول نہیں ہو سکتا۔پس اسلام نہ صرف نیکی ہی کی تعلیم دیتا ہے۔بلکہ دوسروں سے نیکی میں بڑھنے کا حکم دیتا ہے۔اور ہر وقت اور ہر گھڑی چست اور تیار رہنے کی تلقین کرتا ہے۔اگر قرآن کریم کے اس ایک ہی حکم پر مسلمان عمل کرتے تو سارے جہان پر بھاری اور سب پر حاوی ہو جاتے۔مگر افسوس انہوں نے اس طرف توجہ نہ کی۔اور ذلیل وخوار ہو گئے۔اب ہم لوگوں کو جنہیں خدا تعالیٰ نے اصل اسلام پر قائم کیا ہے بہت تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ہمیں ایک لمحہ بھی ایسا نہیں گزرنے دینا چاہئیے کہ ہمارے قدم پہلے سے زیادہ تیزی کے ساتھ نیکی کی طرف نہ اٹھ رہے ہوں۔کیونکہ مسلمانوں کو صرف اس امر کا حکم نہیں دیا گیا کہ نیکی کرو۔بلکہ یہ حکم دیا گیا ہے کہ نیکی کر نیوالوں میں سب سے آگے بڑھ جاؤ۔آریہ لوگوں نے اھدنا الصراط المستقیم پر اعتراض کیا ہے کہ کیا مسلمانوں کو اب تک رستہ نہیں ملا کہ وہ اس کے پانے کی دعائیں کرتے رہتے ہیں۔مگر نادان نہیں جانتے کہ مسلمانوں کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ فاستبقوا الخیرات کسی وقت بھی غفلت نہ کرو۔بلکہ ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔اور ہدایت کے معنے صرف رستہ بتانے کے ہی نہیں۔بلکہ رستہ پر چلانے اور مقصود تک پہنچانے کے بھی ہیں۔اور اسلام چونکہ روحانی ترقیات کی کوئی حد بندی نہیں کرتا۔بلکہ اعلیٰ سے اعلیٰ کمالات کا وارث بناتا جاتا ہے اور اس کے خزانہ میں کبھی کمی نہیں۔اس لئے یہ دُعا ایک بڑے سے بڑا خدا کا پیارا انسان بھی کر سکتا ہے اور ایک گنہگار بھی۔پس اھدنا الصراط المستقیم کی دعا ترقی کو محدود نہیں کرتی بلکہ یہ بتاتی ہے کہ خواہ تم کتنا ہی بڑا درجہ حاصل کر لو۔پھر بھی خدا کے انعامات : بخاری کتاب الدعوات باب الاستعاذہ من العجز والكسل۔