خطبات محمود (جلد 5) — Page 499
۴۹۸ 64 خطبات محمود جلد (5) خلفاء کی نیچے دل سے اطاعت کرو فرموده ۲۹ جون ۱۹۱۷ء) حضور نے تشہد وتعوذ کے بعد مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:۔يا ايها الذين امنوا لا تقولوا راعنا وقولوا انظرنا واسمعواوللكفرين عذاب الیم ط مايود الذين كفروا من اهل الكتب ولا المشركين ان ط ينزل عليكم من خير من ربكم والله يختص برحمته من يشاء والله ذو الفضل العظيم۔(البقرہ: ۱۰۵) اور فرمایا :۔بہت سے لوگ اس قسم کے ہوتے ہیں کہ وہ اپنے کلام اور اپنی تحریر پر قابو نہیں رکھتے۔حضرت صاحب نے لکھا ہے کہ صوفیاء کا قول ہے۔الطريقة كلها ادب تو جب تک انسان اپنے قول اور تحریر پر قابو نہیں رکھتا اور نہیں جانتا کہ اسکی زبان اور قلم سے کیا نکل رہا ہے وہ انسان کہلانے کا مستحق نہیں وہ تو حیوان سے بھی بدتر ہے کیونکہ جانور بھی خطرہ کی جگہوں سے بچتا ہے لیکن انسان مال اندیشی سے ہرگز کام نہیں لیتا۔جانور کوکسی خطرہ کی جگہ مثلاً غار کی طرف کھینچیں تو وہ ہرگز ادھر نہیں جائے گا۔مولوی رومی صاحب نے اپنی مثنوی میں ایک مثال لکھی ہے کہ ایک چوہا ایک اونٹ کو جس طرف وہ اونٹ جارہا تھا ادھر ہی اسکی نکیل پکڑ کر لے چلا لیکن جب راستہ میں ندی آئی تو اونٹ نے اپنا رخ پھیر لیا اور چوہا ادھر گھسٹتا ہوا چلنے لگا جدھر اونٹ جارہا تھا تو ایک چوہا بھی ایک اونٹ کو جہاں خطرہ نہ ہو لے جاسکتا ہے مگر جہاں خطرہ ہو وہاں چوہا تو کیا ایک طاقتور آدمی بھی اونٹ کو نہیں لے جاسکتا۔