خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 475 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 475

خطبات محمود جلد (5) ۴۷۴ وہ بلاشو داس میں حصہ لے کر ایک نیک مثال قائم کرے گی تو آئندہ سود کے خلاف یہ ایک بہت عمدہ ہتھیار ہوگا۔فی الحال یہ اجازت ہونا کہ بلا سود بھی قرضہ لیا جائے گا۔سُود کے بالکل مٹ جانے کے لئے نیک فال ہے۔پھر چونکہ یہ ہماری تجویز گورنمنٹ نے منظور کر لی ہے اس لئے ہمیں اس پر خاص طور سے عمل کر کے دکھانا چاہیئے۔ہماری جماعت کی طرف سے جو رقم پیش ہوگی۔اگر چہ وہ کچھ زیادہ نہ ہوگی کیونکہ ہماری جماعت تمام ہندوستان کے مقابلہ میں تھوڑی ہے۔اور پھر غرباء کی جماعت ہے۔مگر بہت سی چھوٹی باتیں ہوتی ہیں۔جو آئندہ بڑے نتائج پیدا کیا کرتی ہیں۔امید ہے کہ اس سے بھی بہت اعلیٰ نتائج نکلیں گے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ایسے سامان پیدا کر دے کہ اسلام کے رستہ سے تمام روکیں دُور ہو جائیں۔اور خدا تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ اسلام کی اشاعت کر سکیں۔(الفضل ۵رجون ۱۹۱۷ء)