خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 400 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 400

۳۹۹ خطبات محمود جلد (5) شامل نہ کیجئے۔اور نہ ایسا ہو کہ ترقی کرتے کرتے ہماری کمزوریوں کی وجہ سے نیچے گرا دیا جائے۔پھر ایسا نہ ہو کہ ہم خود ہی صراط مستقیم چھوڑ کر دائیں یا بائیں نکل جائیں۔اور منزل پر پہنچنے سے محروم رہیں۔تو انسان کی ترقی کبھی ختم نہیں ہوسکتی۔اس لئے مسلمانوں کو چاہیے کہ کبھی ان کا حوصلہ پست نہ ہو۔بلکہ اتنا وسیع ہو کہ کوئی مشکل سے مشکل کام بھی گھبراہٹ نہ پیدا کر سکے اور کوئی مومن یہ خیال بھی نہ کرے کہ مجھ سے فلاں کام نہیں ہو سکتا۔ہر ایک مومن تو پانچ وقت خدا تعالیٰ کے حضور کئی بار اقرار کرتا ہے کہ اے خدا تیرے انعام و اکرام کی کوئی حد بندی نہیں ہے بلکہ بہت وسیع ہیں۔اور جب تک ہماری اپنی کمزوری درمیان میں حائل نہ ہو۔تیرے انعام نہیں رک سکتے۔اس لئے ہم اپنی کمزوریوں اور بد اعمالیوں کے بد نتائج سے بچنے کی دُعا مانگتے ہیں۔تو اس طرح یہ حد بندی بھی نہ رہی۔کیونکہ انسانی کمزوریوں سے بچنے اور ان کے نتائج سے محفوظ رہنے کے متعلق خُدا نے خود بتا دیا کہ اگر تم اس کے متعلق مجھ سے دُعا مانگو گے تو یہ زنجیر بھی ٹوٹ جائے گی۔تو انسانی ترقی کے لئے میدان بہت وسیع پڑا ہے مگر افسوس کہ بہت سے انسان ایسے ہیں جو اپنی کم ہمتی سے یہ سمجھ کر کہ اب کوئی ترقی نہیں ہو سکتی۔بیٹھ جاتے ہیں یا اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کی نافرمانیوں اور سرکشیوں سے ایسا بنا لیتے ہیں کہ ان کے کاموں اور ارادوں میں کامیابی نہیں رہتی۔اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو اس بات کی توفیق دے کہ اللہ تعالیٰ کے نہ ختم ہونے والے اور وسیع انعامات سے فائدہ اٹھا ئیں۔اور کسی ایک مقام پر ہمارے قدم نہ ٹھہریں بلکہ ہم ترقی کے میدان میں آگے ہی آگے بڑھتے چلے جائیں۔آمین ثم آمین۔الفضل ۲۴ فروری ۱۹۱۷ء)