خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 280 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 280

خطبات محمود جلد (5) ۲۸۰ کے ماتحت ہر ایک مسلمان پر فرض ہے۔اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو توفیق دے کہ وہ لوگوں کے دلوں سے ایسے گندے خیالات نکالے کیونکہ اسلام کی ترقی کے وہی دن ہوں گے جبکہ لوگوں کے دلوں سے ایسے خیالات نکل جائیں گے۔خدا تعالیٰ مسلمانوں کو فرماتا ہے شہداء علی الناس۔اس وقت شہداء علی الناس احمدی جماعت ہی ہے اسلئے اس کا فرض ہے کہ لوگوں کے ایسے خیالات کی اصلاح کرے اور انہیں سمجھائے۔جو قرآن کریم کی اتباع کا دعوی کرتے ہیں انہیں قرآن کریم سے سمجھائے۔جو نہیں انہیں اپنے عمل اور عقل سے بتائے اور انہیں اپنی طرح گورنمنٹ کا مطیع اور فرمانبردار بنائے۔خدا تعالیٰ ہماری جماعت کو اس بات کی توفیق دے۔پھر دوسرے مدعیانِ اسلام کو بھی توفیق دے کہ وہ خدا تعالیٰ ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کو بدنام کرنے والی تعلیم سے بچیں اور سچی تعلیم پر عمل کریں۔(الفضل ۱۰ اکتوبر ۱۹۱۶ء)