خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 250 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 250

خطبات محمود جلد (5) ۲۵۰ تم سے نفرت کریں گے۔لیکن تم ان کو محبت سے دو۔وہ تمہاری باتیں نہیں سنیں گے۔مگر تم ان کو پیار سے سناؤ۔یہاں بعض لوگ علم دین حاصل کرنے کے لئے آتے ہیں۔اُن کو مشکل پیش آتی ہے۔حالانکہ ہمارا تو یہ فرض ہے کہ لوگوں کے گھروں میں جا کر پہنچا ئیں۔لیکن یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ لوگ ہمارے گھر چل کر آ جاتے ہیں۔پھر اگر ہم ان کو کچھ نہ سکھائیں تو کیسی نادانی ہے۔اگر کوئی شخص کسی کو نہیں سکھاتا۔خواہ اس کی کوئی وجہ ہوتو وہ یادر کھے کہ اس کا علم بڑھ نہیں رہا۔بلکہ کم ہو رہا ہے اور ایک دن اس پر ایسا آئیگا کہ وہ ایک بیکار اور فضول جسم رہ جائے گا۔خدا تعالیٰ ہماری جماعت کے ہر ایک فرد کو اس بات کی توفیق دے کہ جو علم خدا تعالیٰ کی طرف سے اُسے دیا گیا ہے۔وہ لوگوں تک پہنچائے۔اور اپنے اوقات سے بچا کر کچھ وقت دین کے کاموں میں صرف کریں۔اور اس دین کو پھیلانے اور دنیا کے کونے تک پہنچانے میں لگ جائیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ان کو ملا ہے۔آمین الفضل ۲۳ ستمبر ۱۹۱۲ء)