خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 147 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 147

خطبات محمود جلد (5) ۱۴۷ کے لئے بھی دعا مانگو کہ خدا تمہیں یہ دعائیں کرنے کی توفیق دے جس وقت خدا کا منشاء اور ارادہ انسان کے شامل حال ہوتا ہے تو دعا کرنے کے عجیب عجیب طریق اسے سوجھ جاتے ہیں بعض دفعہ تو الفاظ اور فقرات سکھائے جاتے ہیں۔وہی فتنہ جو ہماری جماعت میں ایک گمنام ٹریکٹ کے ذریعہ برپا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ابھی وہ ٹریکٹ شائع نہیں ہوا تھا کہ مجھے شملہ میں رویا میں دکھایا گیا۔کہ ہم کچھ آدمی ہیں جنہیں پہاڑ پر جانا ہے۔اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ راستہ میں جنات ہیں جو نظر تو نہیں آتے لیکن ہمارے راستہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں میں اپنے ساتھیوں کو کہتا ہوں کہ وہ تم کو راستہ سے ہٹا ئیں گے لیکن تم ہرگز نہ ہٹنا اور یہ کہتے ہوئے آگے بڑھتے جانا کہ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔چنانچہ جس وقت ہم چلے ہیں تو انہوں نے روک ڈالنی شروع کر دی ہے۔مگر نظر نہیں آتے۔جب ہم نے کہا کہ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔“ تو وہ بھاگ گئے۔اور ہمارے راستہ سے روک ہٹ گئی۔اس رویا کے بعد جب میں شملہ سے آیا۔تو اس ٹریکٹ کے ذریعہ حملہ ہوا اور حملہ کرنے والے پوشیدہ رہے۔اس کے جواب میں جو ٹریکٹ لکھا گیا اس کے ٹائیٹل پر یہی الفاظ لکھوائے گئے۔کہ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ شائع ہوتا ہے۔تو خدا تعالیٰ خود دعا ئیں سکھا دیتا ہے مگر اسی وقت جبکہ انسان مضطر ہو کر اس کے آستانہ پر گر جائے۔اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو اس بات کی توفیق دے تا یہ ایک ہی ہتھیار جو ہمارے لئے مخصوص کیا گیا ہے اسے استعمال کر سکیں اور ہمارے راستہ میں جو مشکلات ہیں وہ دور ہوں اور ہمارے سپر د جو خدمت کی گئی ہے اس کو پورا کر سکیں۔(الفضل ۴ جولائی ۱۹۱۶ء)