خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 144 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 144

خطبات محمود جلد (5) ۱۴۴ زرتشت نبی کے خلیفہ جاماسپ کی کتاب ہے جس کا نام جاما پسی ہے اس میں لکھا ہے کہ ایک نبی آخری زمانہ میں آئے گا اس وقت شیطان بڑا زور آور حملہ کرے گا۔وہ نبی اس شیطان سے جنگ کرے گا اور کامیاب ہو جائے گا۔مگر کس چیز سے۔تلوار اور بندوق سے نہیں بلکہ دعاؤں سے۔اس کے علاوہ یوں بھی حدیثوں میں آیا ہے کہ مسیح کے دم سے کا فرمریں گے ان باتوں سے پتہ لگتا ہے کہ درحقیقت سامان اس وقت کچھ نہیں کر سکتے۔پس جب خدا تعالیٰ نے ہماری تمام فتوحات کو دعاؤں سے وابستہ کر دیا ہے تو اس بات کی بہت ہی ضرورت ہے کہ ہم خصوصیت کے ساتھ دعاؤں کی طرف متوجہ ہوں۔اس میں شک نہیں کہ ہماری جماعت کے لوگ دوسروں کی نسبت زیادہ دعاؤں پر زور دیتے ہیں حتی کہ لوگ ہنستے ہیں۔تاہم ابھی ضرورت ہے کہ خوب زور سے دعائیں کی جائیں۔لیکن اس سے پہلے یہ یقین کر لینا چاہئیے کہ دعا ایک ایسی چیز ہے جس کے سامنے کوئی روک حائل نہیں ہو سکتی۔اور اس کے ذریعہ خطرناک سے خطرناک دشمن اس طرح کچلے جاتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔پس دعاؤں پر بہت زور دو اور جتنا پہلے دیتے ہو اس سے بھی زیادہ دو۔کیونکہ دشمن جس قدر قوی ہوتا ہے اس قدر زیادہ اس کے مقابلہ میں تیاری کی جاتی ہے ہمارا دشمن بہت بڑا ہے اور جس قدر روکیں ہمارے راستہ میں ہیں اتنی پہلے نہ تھیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدین کلہ کہ وہ ایسا زمانہ ہوگا جبکہ اسلام کو تمام دینوں پر غالب کیا جائے گا گویا اس وقت باقی تمام دین بھی ظاہر ہو جائیں گے۔جن کے ساتھ اسلام کو مقابلہ کرنا ہو گا اب دیکھ لواس کے لئے کس قدر محنت اور کوشش کی ضرورت ہے۔اور وہ محنت یہی ہے کہ ہم دعاؤں میں خوب زور سے لگے رہیں۔ہماری جماعت نے دعاؤں کا بہت تجربہ کیا ہے۔حضرت مسیح موعود کے وقت تو دعاؤں کے ذریعہ ایسی ایسی کامیابیاں ہوتی تھیں کہ دیکھنے والے حیران اور ششدر رہ جاتے تھے۔پس دعا ہمارے لئے کوئی بند لفافہ نہیں کہ گھبرائیں کہ اس کے اندر کیا ہوگا۔بلکہ کھلی اور واضح تحریر ہے جس کو ہم نے بار بار پڑھا ہے اس کے اثرات کو دیکھا اور اس کے نتائج کا مشاہدہ کیا ہے اس لئے ہمارے لئے اس کی طرف متوجہ ہونا کچھ مشکل نہیں ہے۔کیونکہ جس چیز سے ایک دفعہ انسان فائدہ حاصل کر لیتا ہے دوسری