خطبات محمود (جلد 4) — Page 54
خطبات محمود جلد ۴ ۵۴ سال ۱۹۱۴ء یہ ایک ابتلاء ہے۔خدا تعالیٰ ہمیں آزماتا ہے کہ ہمیں مسیح موعود علیہ السلام اور ان کی تعلیم سے کتنی محبت ہے۔آج جمعہ کا دن ہے۔یہ قبولیت کا دن ہوتا ہے۔آج شام تک بیٹھ کر ہر ایک آدمی جس طرح اس سے ہو سکے وہ دعاؤں میں لگا رہے اور اگر کسی کو طاقت ہو تو وہ روزے بھی رکھے اور صدقہ دو، خیرات کرو۔یہ ہماری کوتاہی ہے اللہ تعالیٰ اپنا فضل اور رحم کرے۔یہ فتنہ دور ہو۔ترقیات ملیں جیسے احزاب کے موقع پر صحابہ کو مد دملی تھی ہمیں بھی وہ مدد ملے اور اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہو۔الفضل ۲۵۔مارچ ۱۹۱۴ ء ) ل سیرت ابن هشام (عربی) جلد ۳ صفحه ۲۴۲، ۲۴۳ مطبع مصطفی البابی الحلبى مصر ١٩٣٦ء زرقانی جلد ۲ صفحه ۱۰۹ مطبع الازهريه المصرية ١٣٢٩ه الاحزاب : ١٢ بخاری کتاب المغازی باب غزوہ خندق