خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 454 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 454

خطبات محمود جلد ۴ ۴۵۴ سال ۱۹۱۵ء ہے اور ان مضمونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے نبی بشارت دینے والا ہے اور مومن بشارت لینے والا۔کیا دونوں باتیں ایک ہی ہیں لیکن خواجہ صاحب کی علمیت ان کو ایک ہی سمجھ رہی ہے حالانکہ رسولوں کو مبشر یکسر ”ش“ اور مومنوں کو مُبشر ( آیت لَهُمُ البُشریٰ کے معنوں کے مطابق بفتح "ش" کہا گیا ہے۔اب باقی رہا معاملہ قسم کا ہو ہم نے ان کی قسم کے جواب میں اس لئے خاموشی اختیار نہیں کی تھی کہ ہم بھاگتے ہیں بلکہ اس لئے کہ وہ اپنی بات پر پکے ہو جائیں۔ہم قسم کھا ئیں گے اور ضرور کھائیں گے کیونکہ ہم وہ ہیں جن کا قدم خدا کے فضل سے کسی مقابلہ میں پیچھے نہیں ہلتا لیکن وہ یا درکھیں کہ جب ہم انہیں قسمیں دیں گے اور حق بات کیلئے دیں گے تو وہ نہیں کھائیں گے اور اگر کھا ئیں گے تو جس طرح یہ سورج نظر آرہا ہے اور اس میں کسی کو شک نہیں اور جس طرح ہم یہاں بیٹھے ہیں اور اس میں کچھ کلام نہیں ، اسی طرح صاف طور پر وہ تباہ ہو جائیں گے۔انہوں نے ایسی تلوار تیار کی ہے جو ہماری گردنوں پر نہیں بلکہ ان کی گردنوں پر چلے گی۔انہوں نے ایسا گڑھا کھودا ہے جو ہمارے لئے نہیں بلکہ وہ اُن کے گرنے کیلئے ہے۔ہم قسمیں کھا ئیں گے اور بتائیں گے کہ ہم اس وقت بھی جبکہ حضرت مسیح موعود زندہ تھے آپ کو نبی مانتے تھے۔لیکن وہ قسمیں نہیں کھائیں گے۔چنانچہ ابھی سے انہوں نے یہ شرطیں لگانی شروع کر دی ہیں کہ تمہاری قسمیں بیہودہ اور لغو باتوں کے متعلق ہیں یہ قسم نہ کھانے کے سامان ہیں لیکن میں قسم کھاتا ہوں۔وہ خدا جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، وہ خدا جو عذاب کی طاقت رکھتا ہے، وہ خدا جس نے میری جان کو قبض کرنا ہے ، وہ خدا جو زندہ ، قادر اور سزاو جزاء دینے والا ہے، وہ خدا جس نے آنحضرت ﷺ کو دنیا کی ہدایت کیلئے مبعوث فرمایا اور وہ خدا جس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث کیا، میں اس کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں حضرت مرزا صاحب کو اُس وقت بھی جبکہ حضرت مسیح موعود زندہ تھے اُسی طرح کا نبی مانتا تھا جس طرح کا اب مانتا ہوں۔میں اس بات کیلئے بھی قسم کھاتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے رویا میں مجھے منہ در منہ کھڑے ہو کر کہا ہے کہ مسیح موعود نبی تھے۔میں یہ نہیں کہتا کہ غیر مبائعین سب کے سب عملی لحاظ سے بڑے ہیں اور ہماری جماعت کے سارے کے سارے عمل میں اچھے ہیں مگر میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جن عقائد پر ہم ہیں وہ سچے ہیں۔خدا تعالیٰ اس بات کا گواہ ہے کہ اس کی طرف سے حضرت مسیح موعود نبی ہو کر آئے۔ہم نے اس کی زبان ہے۔