خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 377 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 377

خطبات محمود جلد ۴ سال ۱۹۱۵ء میں، زبان میں شکل وصورت وغیرہ وغیرہ میں ، اسی طرح ان کی موتوں میں بھی اختلاف ہے۔ایک بہت بڑا فرق جو ظاہری طور پر نظر آتا ہے وہ تو یہ ہے کہ ایک بچپن میں بلکہ ماں کے پیٹ میں ہی مرجاتا ہے۔ایک کچھ دن بعد مرتا ہے، پھر چلنے پھرنے کے بعد ایک جوانی میں، ایک بڑھاپے میں اور ایک ارذل عمر کو پہنچ کر مرتا ہے ہے، پھر جسمانی لحاظ سے کسی کی موت ہیضہ سے، کسی کی تپ سے، کسی کی کھانسی سے کسی کی سل سے، کسی کی دق سے، کسی کی قولنج سے، کسی کی نمونیہ سے ہوتی ہے۔کوئی گولی کھا کر مرتا ہے، کسی کا رشتہ حیات تلوار کاٹتی ہے۔کوئی مکان سے گر کر جان دیتا ہے کسی کا پاؤں پھسل کر دم ہوا ہو جاتا ہے، کوئی قتل کر دیا جاتا ہے۔کسی کوز ہر دیا جاتا ہے۔غرضیکہ بیبیوں نہیں سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں اقسام ہیں جن سے انسان موت کا مزہ چکھتے ہوئے دنیا سے گزرتے ہیں۔یہ تو موت کے طریق ہیں پھر موت ہی میں ایک اور بھی اختلاف ہے کوئی انسان اپنے کاموں نے سے فارغ ہو چکتا ہے تب اسے موت آتی ہے، کوئی ابھی کام شروع ہی کرتا ہے کہ جان نکل جاتی ہے، کوئی کام کرتے کرتے اس حد تک پہنچ جاتا ہے کہ امروز فردا پر اس کی کامیابی ہوتی ہے تو مر جاتا ہے، یہ بھی ایک اختلاف ہے۔ایک اختلاف تو یہ تھا کہ کس عمر میں موت آئی ، دوسرا یہ کہ کس طریق سے آئی، تیسرا یہ کہ کسی حالت میں آئی ہے پس کوئی تو خوشی کی موت مرتا ہے اور کوئی رنج کی کوئی قوم کی بہتری اور پیاروں کے فائدے کیلئے جان دیتا ہے اور کوئی ایسی موت مرتا ہے کہ اس کے سامنے ذلت کا نظارہ کھنچا ہوتا ہے۔ایک اور بھی اختلاف ہوتا ہے:۔(۱) ایک موت ایسی ہوتی ہے کہ وہ صرف مرنے والے کی موت ہوتی ہے۔(۲) ایک موت ایسی ہوتی ہے کہ وہ مرنے والے کی موت اور دنیا کیلئے زندگی ہوتی ہے۔ہوتا۔(۳) ایک موت ایسی ہوتی ہے کہ مرنے والے کی موت اور دنیا کی بھی موت ہوتی ہے۔(۴) ایک موت ایسی ہوتی ہے کہ مرنے والے کی زندگی ہوتی ہے اور دنیا کا اس سے کوئی تعلق نہیں وہ مرنے والا جس کی موت اس کی اپنی ہی موت ہوتی ہے وہ ایسا شخص ہوتا ہے جو اپنے نفس میں تو گندا اور نا پاک ہوتا ہے مگر دنیا کیلئے ضرر رساں نہیں ہوتا۔مثلا ایک شخص ایسا ہے جو خدا اور رسول کا منکر ہے لیکن دوسرے لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔ایسا شخص جس دن مرتا ہے پھر وہ ہر طرح سے مرہی جاتا ہے۔دنیا میں خدا تعالیٰ کا