خطبات محمود (جلد 4) — Page 375
خطبات محمود جلد ۴ ۳۷۵ سال ۱۹۱۵ء گالیاں دیں۔گالیاں دینے سے فائدہ ہی کیا ہے۔وہ خود تو مر گیا ہے وہ سنتا نہیں اور اگر زندہ ہوتا بھی تو اس طرح کرنے سے سوائے لڑائی جھگڑے اور فساد پھیلنے کے اور کیا حاصل ہو سکتا۔پس جب ایسے لوگوں کو بھی گالیاں دینا منع ہے تو جو خدا تعالیٰ کے نیک بندے اور مقترب ہیں ان کو کہاں جائز ہے۔پس تم ہمیشہ احتیاط کرو اور بہت زیادہ احتیاط کرو تمہارے ایک ایک کام کے نتیجے کا اثر جماعت پر پڑتا ہے۔اس بات کی بہت کوشش کرو کہ خدا تعالیٰ تمہیں کسی کیلئے ٹھوکر کا موجب نہ بنائے کیونکہ جو ٹھوکر کا موجب ہوتا ہے وہ ٹھوکر کھانے والے کے گناہوں کو بھی اپنے سر پر اٹھاتا ہے۔خدا تعالیٰ اپنے فضل اور کرم سے تم کو اپنے سیدھے رستوں پر چلائے اور ٹیڑھے رستوں سے بچائے۔آمین۔ل النحل: ٩١ الفضل ۲۲ - جون ۱۹۱۵ء)