خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 363 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 363

خطبات محمود جلد ۴ ۳۶۳ (۷۱) مقابلہ اور لڑائی میں بھی تمہارا طریق ظالمانہ نہ ہو (فرمودہ ۴۔جون ۱۹۱۵ء) سال ۱۹۱۵ء حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت فرمائی:۔وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللهِ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا إِنَّ اللهَ لا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ اس کے بعد فرمایا:۔قرآن کریم نے انسان کی زندگی کے لئے جس قدر ضروری مسائل تھے ان سب کو خوب کھول کھول ہے کر بیان کر دیا ہے اس لئے ایک ایسا شخص جو قرآن شریف پر ایمان لاتا اور اس کے ساتھ تعلق رکھتا ہے اسے اپنی زندگی کے کسی پہلو میں بھی روحانی ترقی کرنے یا روحانیت کو قائم رکھنے کے لئے کسی اور کتاب کی کچھ ضرورت نہیں ہے، نہ وہ اس بات کا محتاج ہے کہ دوسرے مذاہب کے علماء سے کسی بات کے متعلق فتویٰ پوچھے، نہ وہ اس بات کا محتاج ہے کہ کسی اور مذہب کی کتاب سے کوئی فتویٰ ڈھونڈے، اور نہ اس کو اس بات کی ضرورت ہے کہ اپنے عقل و فکر سے کسی معاملہ کے متعلق کوئی بات دریافت کرے۔ہاں اگر اس کو ضرورت ہے تو اس بات کی کہ قرآن شریف پر غور وفکر اور تدبر کرے کیونکہ جو کچھ ضرورتیں اس کو در پیش ہیں اور جور کا وٹیں اس کے رستہ میں حائل ہیں ان سب کو دور کرنے کا طریق قرآن شریف نے بتا دیا ہے۔انسان کی زندگی میں جہاں بہت سے دوست، عزیز اور محبت کرنے والے ہوتے ہیں وہاں