خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 311 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 311

خطبات محمود جلد ۴ ۳۱۱ سال ۱۹۱۵ء پندرہ بیس سال کے عرصہ کے بعد انسائیکلو پیڈیا کے بدلانے کی ضرورت درپیش ہوتی ہے اور نئی چھاپنی پڑتی ہے۔پھر میں نے دیکھا ہے ڈاکٹر ایسے بکس دوائیوں کے تیار کرتے ہیں جو سفر میں ہر قسم کی بیماریوں میں کام آسکیں مگر اللہ تعالیٰ کے عذابوں کا علاج کہاں ہو سکتا ہے اور اس کے انعاموں کا شمار کس طرح کیا جا سکتا ہے اس لئے کوئی اس کوشش میں کامیاب نہیں ہو سکا۔تو اب تک نہ کوئی ایسا بکس تیار ہوا ہے جو تمام انسانی بیماریوں کیلئے کافی ہو سکے اور نہ کوئی ایسا انسائیکلو پیڈیا تیار ہوئی ہے جس میں تمام باتیں درج کی جاتی سکی ہوں اور جس کے بدلنے کی ضرورت پیش نہ آئی ہو۔مگر قرآن شریف کا یہ کیسا زندہ معجزہ ہے کہ روحانیت کیلئے کوئی ایسی بات نہیں جو اس نے بیان نہ کی ہو اور اس سے باہر رہ گئی ہو۔کوئی دنیا کی ترقی اس کی باتوں میں رخنہ نہیں ڈال سکتی۔انسائیکلو پیڈیا کو بڑے بڑے مد تر عقلمند اور عالم مل کر بناتے ہیں مگر چند سالوں کے بعد کئی باتیں ایسی ہوتی ہیں جو غلط نکل آتی ہیں اور کئی ایسی ہوتی ہیں جو اس میں لکھی نہیں جاتیں اور کئی ایسی ہوتی ہیں جن کا انہیں علم ہی نہیں ہوتا اور بعد میں معلوم ہوتی ہیں۔مگر خدا تعالیٰ کے دین کیلئے جو انسائیکلو پیڈیا ہے اور جومخزن ہے اس میں کوئی چیز تغیر نہیں ڈال سکتی اور نہ کوئی بات اس سے باہر ہے۔زمانہ کا بدلنا ، قوموں کی رسومات اور عادات کا تبدیل ہونا ہلکوں اور علاقوں کا مختلف ہونا غرضیکہ کسی وجہ سے بھی اس میں نقص نہیں آسکتا بلکہ ہر وقت کامل اور مکمل ہے پس ایسی کتاب کے ہوتے ہوئے کیوں نہ اس سے فائدہ اٹھایا جائے۔پس بہت ضروری ہے کہ جہاں تک ہو سکے قرآن شریف کے علوم سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جائے۔قرآن شریف انسان کی تمام بیماریوں ، تمام نقصوں اور تمام کمزوریوں کا علاج بتلاتا ہے اس لئے ہر ایک انسان کو چاہیئے کہ اس سے فائدہ اٹھائے۔میں نے سنا ہے کہ بعض نادان لوگ کہتے ہیں کہ مرزا صاحب نے آکر دنیا میں کیا کیا؟ مسلمان اب بھی ذلیل اور کمزور ہی ہوتے جا رہے ہیں۔میں کہتا ہوں کہ یہ بڑی جہالت اور نادانی کی بات ہے۔دیکھو کونین تپ کیلئے مفید ہے لیکن اگر کوئی تپ کا بیمار کو نین کی پڑ یا باندھ کر رکھ دے اور کہے کہ اس سے مجھے فائدہ نہیں ہوتا تو اس کا یہ کہنا کہاں درست اور عقل کے مطابق ہو سکتا ہے۔اس کو کس طرح کونین سے فائدہ ہو جبکہ وہ اسے کھاتا ہی نہیں۔میں کہتا ہوں کہ کیا مسلمانوں نے حضرت مرزا صاحب مسیح موعود علیہ السلام کو قبول کر لیا ہے اور ان کی تعلیم پر عمل کر رہے ہیں تو انہیں ذلت نصیب ہو رہی ہے یا انہوں نے قبول ہی نہیں