خطبات محمود (جلد 4) — Page 291
خطبات محمود جلد ۴ ۲۹۱ (۶۱) سال ۱۹۱۵ء انبیاء کی تعلیم زمانہ کی رو کے خلاف ہوتی ہے فرموده ۱۲۔مارچ ۱۹۱۵ء) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی :۔وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُولٍ وَلَا نَبِي إِلَّا إِذَا تَمَتَى الْقَى الشَّيْطَنُ فِي أَمْنِيَّتِهِ فَيَنْسَحُ اللهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطنُ ثُمَّ يُحْكُمُ اللهُ ايَتِهِ وَاللهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ لِيَجْعَلَ مَا يُلْقِي الشَّيْطنُ فِتْنَةً لِلَّذِينَ قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ وَالْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمْ ، وَإِنَّ الظَّلِمِينَ لَفِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ۔وَلِيَعْلَمَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِن رَّبِّكَ فَيُؤْمِنُوا بِهِ فَتُخْبِتَ لَهُ قُلُوبُهُمْ وَإِنَّ اللهَ لَهَادِ الَّذِينَ آمَنُوا إِلَى صِرَاطٍ مستقيم اس کے بعد فرمایا :۔b جس طرح اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیشہ ایسے بندے بھیجے جاتے ہیں جو کہ دنیا کو شیطان کے پنجہ سے چھڑ ا کر خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ کرتے ہیں اسی طرح شیطان بھی ہمیشہ نئی نئی طرح سے لوگوں کو گمراہی اور ہلاکت کی طرف لے جانا چاہتا ہے۔تو اگر ایک طرف ملائکہ کا شکر انسانوں کے دلوں میں پاک اور عدہ تحریکیں کرتا ہے تو دوسری طرف شیطان کی ذریتیں گندی اور بری تحریکیں دلوں میں ڈالنے کے لئے لگی رہتی ہیں۔اور اگر ایک طرف خدا تعالیٰ کے برگزیدہ اور نیک بندے خدا تعالیٰ کی طرف بلاتے ہیں تو دوسری طرف شریر اور نا پاک لوگ بدیوں اور گمراہیوں کی طرف کھینچتے ہیں اور ایک طرف نیک اور پاک لوگ تقویٰ اللہ کی تعلیم دیتے ہیں تو دوسری طرف ایسے بھی خبیث ہیں جو تقویٰ