خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 139 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 139

خطبات محمود جلد ۴ ۱۳۹ (۳۲) کامیابی کیلئے دعوئی کے مطابق عمل ضروری ہے (فرموده ۲۴۔جولائی ۱۹۱۴ ء ) سال ۱۹۱۴ء تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی :۔وَإِذْ اَخَذْنَا مِيثَاقَكُمْ وَرَفَعْنَا فَوْقَكُمُ الطُورَ خُذُوا مَا أَتَيْنَكُمْ بِقُوَّة وَاذْكُرُوا مَا فِيهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ ثُمَّ تَوَلَّيْتُمْ مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ فَلَوْلَا فَضْلُ اللهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ لكُنْتُمْ مِّنَ الْخَسِرِينَ ! پھر فرمایا:۔منہ سے ایک بات کا دعوی کرنے اور اس پر عمل کر کے دکھانے میں بہت بڑا فرق ہوتا ہے اگر انسانوں کے زبانی دعووں پر جائیں تو یہ دنیا کچھ اور کی اور ہی بن جائے بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو کسی بڑے پیار اور محبت کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن جب عمل کا وقت آتا ہے تو دشمن ثابت ہوتے ہیں اس لئے اگر ہر ایک کے دعوئی پر یقین کر لیا جائے تو دنیا میں اندھیر پڑ جائے ہر ایک شخص کے دعوئی کا تجربہ اس کے عمل کے بعد ہوتا ہے جو لوگ کسی بات پر یونہی یقین کر لیتے ہیں وہ اکثر دھوکا کھاتے ہیں۔اپنے منہ سے تو یہودی، عیسائی، ہندو، مسلمان سب ہی کہتے ہیں کہ ہم نجات پا جائیں گے۔ہمارے ساتھ خدا تعالیٰ کا تعلق ہے لیکن ان سب میں سے کس کس کی بات مانی جائے۔دراصل اسی کی بات ماننے کے قابل ہے جو اپنی بات کی تائید اپنے عمل سے کرتا ہے۔اور جو عمل سے تائید نہیں کرتا وہ اس قابل نہیں ہے کہ اس کی بات مانی جائے۔