خطبات محمود (جلد 3) — Page 680
خطبات محمود ۶۸۰ جلد سوم مبارکہ بیگم کا مہر زیادہ تھا اور وہ حضرت خلیفہ المسیح الاول کی تحریک پر مقرر کیا گیا تھا اور پھر نواب محمد علی خان صاحب نے بھی یہی کہا کہ ریاستی قوانین کے مطابق چونکہ عورتوں کو حصہ نہیں ملتا اس لئے مہر زیادہ رکھا جائے چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کی اجازت دے دی۔نواب صاحب کی وفات کے بعد اگر ان کی جائداد کا آٹھواں حصہ بطور ورثہ ہمشیرہ مبارکہ بیگم کو ملتا تو اس کی قیمت ۵۷ ہزار روپے سے یقیناً بہت زیادہ تھی کیونکہ بعد میں جائداد کی قیمتیں بہت بڑھ گئی تھیں۔اس وقت جو جائداد ہمشیرہ وہاں چھوڑ آئی ہیں اس کا کلیم دیا گیا ہے وہ پندرہ لاکھ سے زیادہ کی ہے۔ممکن ہے نکاح کے وقت نواب صاحب نے یہ خیال کیا ہو کہ ہمشیرہ مبارکہ بیگم کو ان کے خاندان میں جا کر مالی لحاظ سے فائدہ ہو گا لیکن واقعہ یہ ہے کہ ہمیں جو جائداد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ملی تھی وہ نواب صاحب کی جائداد سے بہت زیادہ قیمتی تھی کیونکہ جو جائدادیں ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام سے ملی تھیں وہ قادیان کے بڑھنے کی وجہ سے بہت قیمتی ثابت ہو ئیں۔جب ہمشیرہ مبارکہ بیگم کا نکاح ہوا ہے تو گو ہم بادشاہوں کی اولاد تھے اور نواب محمد علی خان صاحب محض نواب تھے لیکن ہماری خاندانی حیثیت اس وقت مٹی میں دبی ہوئی تھی اور ان کی حیثیت قائم تھی۔وہ سمجھتے تھے کہ ہم نواب ہیں لیکن ہم اپنی حیثیت ایک زمیندار سے زیادہ قرار نہیں دیتے تھے اس لئے ممکن تھا کہ کسی وقت ہمشیرہ کو طعنہ دیا جاتا کہ تو اب بڑے گھر میں آگئی ہے اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ان کے بچپن میں ہی رؤیا میں دکھایا گیا کہ مبارکہ بیگم کہہ رہی ہیں کہ : مینوں کوئی نہیں کہہ سکدا کہ ایسی آئی جس نے ایسہ مصیبت پائی" شه چنانچہ جب نواب صاحب کے مقروض ہونے کی وجہ سے ان کی مالی حالت خراب ہوئی تو آخری عمر میں ہمشیرہ اور ان کے بچے ہی نواب صاحب کے اخراجات کے لئے رقم مہیا کرتے تھے۔غرض ہمشیرہ کے بچپن میں اور پھر ایسے وقت میں جب کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کی حیثیت ایک زمیندار سے زیادہ نہیں تھی خدا تعالیٰ کا ہمشیرہ مبارکہ بیگم کی زبان سے الهاماً بتانا کہ مینوں کوئی نہیں کہہ سکدا کہ ایسی آئی جس نے ایسہ مصیبت پائی" کتنا بڑا نشان ہے۔بے شک وہ ایک نواب خاندان میں بیاہی گئی تھیں لیکن اللہ تعالٰی جانتا تھا کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب نواب صاحب کو مالی مشکلات پیش آئیں گی اور اس وقت خود