خطبات محمود (جلد 3) — Page 643
۶۴۳ ۱۳۹ خطبات محمود بعض درویشان قادیان کے نکاحوں کا اعلان (فرموده ۲۲ مئی ۱۹۵۱ء) ۲۲ مئی ۱۹۵۱ء حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے قادیان کے بعض درویشوں مکرم یونس احمد صاحب واقف زندگی پسر مکرم ماسٹر محمد شفیع صاحب اسلم ربوہ اور مکرم محمد ابراہیم صاحب ٹیلر ماسٹر ر فضل کریم صاحب کے نکاحوں کا اعلان فرمایا۔یہ نکاح علی الترتیب محترمہ امته السلام صاحبه اور محترمہ امتہ القیوم بیگم صاحبہ سے ایک ایک ہزار روپیہ پر قرار پائے جو محترم قریشی حبیب احمد صاحب بریلی (بھارت) کی بیٹیاں ہیں۔نکاحوں کا اعلان حضور نے صبح گیارہ بجے اپنے دفتر واقعہ ربوہ میں فرمایا۔اس موقع پر حضور نے شیخ نصیر الدین احمد صاحب ابن ڈاکٹر بدرالدین احمد صاحب ربوہ۔اور محترمہ امتہ الحمید صاحبہ بنت مکرم عبد الحمید خان صاحب مرحوم ربوہ کے نکاح بعوض سات صد پچاس روپیہ اعلان بھی فرمایا : اے خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: چونکہ قادیان کے ملنے میں دیر ہو رہی ہے قادیان ہمارا مقدس مقام ہے جس کی حفاظت ہمارا فرض ہے اس لئے ضروری تھا کہ ہماری جماعت کا ایک حصہ وہاں رہے اور مقدس مقامات اور شعائر اللہ کی حفاظت کرے۔مگر چونکہ نوجوانوں کے لئے ایک لمبے عرصہ تک شادی کے بغیر رہنا مشکل ہوتا ہے اس لئے میں نے یہ تجویز کی کہ جس طرح بھی ہو وہاں کے رہنے والے قادیان سے باہر شادیاں کرلیں تاکہ ان کو اطمینان اور سکون حاصل ہو۔عربوں میں تو غیر ملکی لوگوں سے اپنی لڑکیاں بیاہنے کا رواج ہے کہ باوجود اس کے کہ تیرہ سو سال گزر چکے ہیں اور