خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 617 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 617

412 ۱۳۲ خطبات محمود لمبے لمبے نام پسندیدہ نہیں ہیں (فرموده ۲۸ جون ۱۹۴۵ء) ۲۸ جون ۱۹۴۵ء بروز جمعرات بعد نماز عصر حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے مسجد مبارک میں اخوند حمید الله فلائی برادر اخوند محمد عبد القادر خاں صاحب کے نکاح کا صالحہ صدر الجہاں بیگم بنت جناب قاسم علی خاں صاحب رامپوری کے ساتھ مبلغ پانچ صد روپیہ مہر پر اور عبد القادر صاحب ابن حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحب کے نکاح کا صالحه بیگم صاحبه دختر مولوی چراغ دین صاحب قادیان سے ایک ہزار روپیه مهر پر اعلان فرمایا : اے خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- میں نے اعلان کیا ہوا ہے کہ میں سوائے اپنے عزیزوں کے یا ان کے جن کے تعلقات میرے ساتھ عزیزوں کی طرح ہوں کوئی نکاح نہیں پڑھایا کروں گا چنانچہ اس وقت میں جس نکاح کا اعلان کرنے کے لئے کھڑا ہوا ہوں وہ مولوی محمد اسماعیل صاحب مرحوم کے لڑکے عبد القادر صاحب کا ہے اور مولوی صاحب مرحوم کے ساتھ میرے تعلقات ایسے تھے جن کی بناء پر میرا اس نکاح کے اعلان کے لئے کھڑا ہونا میرے اعلان کے خلاف نہیں بلکہ عین مطابق ہے۔اول تو مولوی صاحب مرحوم میرے استاد تھے دوسرے آپ خود بھی کتابوں کا بہت شوق رکھتے اور بہت سی کتابیں دوستوں کو بھی تحفہ کے طور پر دیا کرتے تھے اسی وجہ سے وہ اکثر مقروض رہتے تھے۔انہیں کتابیں خریدنے کا عشق تھا کئی کتابیں انہوں نے مجھے بھی تحفہ کے طور پر دی تھیں تیسرے تفسیر کبیر جلد سوم جو شائع ہو چکی ہے اس کی لغت، ترجمہ اور تدوین کا اکثر