خطبات محمود (جلد 3) — Page 48
خطبات محمود MA جلد سوم داخل کردیا اور ایک چوکھٹ والے کو۔اور ان کو آپس میں رشتے کرنے پڑتے ہیں اسی طرح ملکوں کے لحاظ سے ہوتا ہے۔مختلف جگہوں کے لوگ احمدی ہونے کی وجہ سے آپس میں رشتے کر کے اتحاد اور اتفاق کا موجب بنتے ہیں۔ہماری جماعت کے سوا اور کہاں ایسا ہوتا ہے اس تم کی تو کوئی مثال مل جائے گی کہ کوئی ملازم ہو کر کسی جگہ چلا گیا اور مالدار ہونے کی وجہ سے کسی نے رشتہ دے دیا۔مگر احمدیوں کے آپس میں جس طرح تعلقات ہیں ایسی بہت کم مثالیں ملیں گی۔یہ در حقیقت وحدت کی وجہ سے ہے جس میں مد نظر تقویٰ اور دینداری ہے۔پس یہ توحید کا عملی ثبوت ہے۔پھر اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ہماری جماعت کے لوگ دین کے لئے ایسا کرتے ہیں کیونکہ ایک قوم کا شخص جو دوسری قوم میں لڑکی دیتا ہے تو اسی لئے دیتا ہے کہ اس کی قوم میں کوئی دیندار نہیں ہوتا۔اس طرح لوگوں کو دین کی طرف بھی توجہ ہو سکتی ہے۔الفضل ۱۱- اکتوبر ۱۹۱۹ء صفحہ ۲۵) محمد :۱۷ کے مرزا گل محمد صاحب کا نکاح حضور نے نہ ستمبر کو پڑھا جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کا ذکر ہے۔وقالوا لن يدخل الجنة إلا من كان هود او نصرى" (البقرة : ۱۱۲) به البداية والنهاية جلد ۴ صفحه ۱۲ مطبوعہ بیروت ۱۹۲۲ء