خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 605 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 605

خطبات محمود ۶۰۵ ١٣٠ جلد سوم ہم تری نَسُلاً بَعِيدًا کا نشان دیکھ رہے ہیں (فرموده ۲۹ دسمبر ۱۹۴۴ء) ۲۹ - دسمبر - ۱۹۴۴ء میاں عباس احمد خان صاحب ابن خان محمد عبد اللہ خاں صاحب کا نکاح صاجزادی امتہ الباری صاحبہ بنت حضرت مرزا شریف احمد صاحب سے پندرہ ہزار روپیہ مہر پر حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے پڑھا۔لے خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں جمعہ کا خطبہ شروع کرنے سے پہلے چند نکاحوں کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔میں یہ بات کئی دفعہ ظاہر کر چکا ہوں کہ کچھ عرصہ تک میں ایسے لوگوں کے نکاح پڑھا سکوں گا جو یا تو میرے عزیز ہوں یا ان سے میرے تعلقات عزیزوں کی طرح ہوں مثلاً دین کے لئے زندگی وقف کر چکے ہوں۔اس کے علاوہ کسی دوسرے کا نکاح اسی صورت میں پڑھا سکوں گا جب کہ ایسے موقع پر وه درخواست پیش کی جائے کہ میں کسی عزیز کے نکاح کا اعلان کرنے والا ہوں۔آج میں عزیزم عباس احمد کے نکاح کا اعلان کرنا چاہتا ہوں جو میری چھوٹی بہن اور میاں عبداللہ خاں صاحب کے لڑکے ہیں اور لڑکی عزیزم میاں شریف احمد صاحب کی ہے گویا لڑکا میرا بھانجا ہے اور لڑکی میری بھتیجی ہے۔عزیزم عباس احمد ہمارے خاندان میں سے دو سرا بچہ ہے جو کہ حقیقی طور پر دین کی خدمت کرنے کے لئے تیاری کر رہا ہے اور اس نے اپنی زندگی دین کے لئے وقف کی ہوئی ہے۔یوں تو ہمارے خاندان میں سے ہر ایک نے اپنی زندگی وقف کی ہوئی ہے لیکن بعض کا وقف کچھ ایسا ادھوری قسم کا ہے کہ اس کو استعمال نہیں کیا جاسکتا اور ایسے