خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 46 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 46

خطبات محمود ۴۶ جلد سوم ہیں اور قومیت کے امتیازات کو بالکل چھوڑ دیتے ہیں دیکھو رسول کریم ﷺ کے وقت مکہ والے مدینہ والوں کو کیا سمجھتے تھے۔ابو جہل نے مرنے کے وقت بھی اگر کسی بات پر افسوس کیا تو یہی کیا کہ مجھے مدینہ والوں نے مارا ہے۔مگر رسول کریم نے ان کو آپس میں ایسا ملا دیا کہ ایک دوسرے کے لئے جائیں دینے اور لہو بہانے کے لئے نہ صرف تیار ہو گئے بلکہ بہا دیا اور ان میں ایسا اتفاق اور اتحاد ہو گیا کہ جو جدائی تھی اس کا کہیں نام و نشان بھی نہ رہا۔یہی حال اس وقت حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں ہوا کہ وہ جو لوگوں میں ایک دوسرے سے علیحدگی تھی اور ہر ایک قوم کے لوگ اپنا اپنا الگ خدا سمجھتے تھے ان سب کو ایک کر دیا کہ چونکہ تم سب ایک ہی خدا کی مخلوق ہو اس لئے سب مساوی حیثیت رکھتے ہو۔پس جب ایک ماں باپ کی وجہ سے بھائی بہنوں میں نہایت گہرے تعلقات ہوتے ہیں۔تو خدا تعالیٰ جو ماں باپ سے بہت بڑھ کر احسان کرنے والا ہے اس کی پیدا کردہ مخلوقات کے آپس میں کیوں ایک جیسے تعلقات نہیں ہونے چاہئیں۔اس میں شک نہیں کہ انتظام دنیا کے قیام کے لئے اور ایک دوسرے کی امداد کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے لوگوں میں فرق رکھا ہے۔لیکن اس میں بھی شک نہیں کہ جتنے لوگ نبی کے ذریعہ توحید پر قائم ہونے والے ہوتے ہیں ان کے آپس میں تعلقات رشتہ داروں کے ایک دوسرے کے تعلقات سے بہت بڑھ کر ہوتے ہیں وجہ یہ کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم سب ایک خدا کی مخلوق ہیں اور یہ صاف بات ہے کہ وحدت تعلقات کو بہت وسیع اور مضبوط کر دیتی ہے۔دیکھو ایک مدرسہ میں پڑھنے والے، ایک دفتر میں ملازمت کرنے والے، ایک گاؤں میں رہنے والے ایک دوسرے کے ساتھ جو تعلقات رکھتے ہیں اس کی یہی وجہ ہے کہ ان میں ایک وحدت ہوتی ہے اور وحدت جس قدر اہم اور بڑے امر میں ہوتی ہے اسی قدر زیادہ تعلقات ہوتے ہیں پس چونکہ ایک خدا کو ماننا سب سے بڑی وحدت ہے اس لئے جو لوگ ایک خدا کو مانتے ہیں ان کے آپس میں تعلقات بہت مضبوط اور گہرے ہوتے ہیں اور کسی کی وجہ سے نہیں۔بہن بھائیوں میں جو محبت ہوتی ہے اس سے بڑھ کر ان میں ہوتی ہے۔رسول کریم کے وقت میں مسلمانوں کی آپس میں جو محبت تھی وہ ایک ماں باپ سے پیدا ہونے والے لوگوں میں جو محبت پائی جاتی ہے اس کا عشر عشیر بھائیوں بھائیوں میں مل سکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔وجہ یہ ہے کہ جانتے ہیں کہ ہم سب ایک خدا کو ماننے والے ہیں جو ماں باپ سے بہت اعلیٰ ہے صحابہ کو رسول کریم ﷺ سے جو محبت تھی اس کو جانے دیں۔صحابہ کی آپس میں