خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 532 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 532

خطبات محمود ۵۳۲ جلد سوم شادی کے ساتھ انسانی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں (فرموده ۷۔ستمبر ۱۹۴۰ء) ۷۔ستمبر ۱۹۴۰ء بعد نماز عصر مسجد اقصیٰ میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے محترمہ سیدہ بیگم صاحبہ بنت حضرت میر محمد اسحق صاحب کا نکاح پانچ ہزار روپیہ مہر پر جناب ملک عمر علی صاحب بی اے رئیس ملتان کے ساتھ پڑھا۔حضرت میر محمد اسحق صاحب چونکہ علالت طبع کی وجہ سے اس تقریب میں شریک نہ ہو سکے اس لئے حضور نے حضرت میر صاحب کی درخواست پر اس نکاح کی منظوری کا کا اعلان فرمایا اس کے بعد حضور نے مولوی عبد المنان صاحب عمرایم اے خلف حضرت خلیفہ المسیح الاول کا نکاح ایک ہزار روپیہ مہر پر محترمہ امتہ الرحمن بیگم صاحبہ بی۔اے بی ٹی بنت حضرت مولوی شیر علی صاحب کے ساتھ پڑھا۔اس موقع پر حضور نے مولوی رحمت علی صاحب سابق مبلغ سماٹرا و جاوا کی لڑکی رحمت النساء بیگم صاحبہ کا نکاح ایک ہزار روپیہ مہر پر ماسٹر قمر الدین صاحب مدرس تعلیم الاسلام ہائی سکول کے ساتھ پڑھا۔لے : خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا دنیا میں نکاح بھی ہوتے ہیں اور بچے بھی پیدا ہوتے ہیں، لوگ بیمار بھی ہوتے ہیں اور مرتے بھی ہیں، ایک گھر کے کونہ میں ایک لاش دفنانے کی منتظر پڑی ہوتی ہے تو دیوار کے دوسری جانب ایک دلسن سرخ جوڑا اپنے اپنے رخصتانہ کے انتظار میں بیٹھی ہوئی ہوتی ہے پھر یہی چیز کچھ دنوں کے بعد بدل جاتی ہے۔وہ گھر جس میں سے گانے کی آوازیں آرہی تھیں و کسی نئی مصیبت کی وجہ سے چیخ و پکار کا مرجع بن جاتا ہے اور وہ گھر جس میں سے رونے چلانے