خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 434 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 434

مردم سلم سلوم جلد مو کی اولادیں علم میں ممتاز حیثیت رکھتی ہیں۔پس معلوم ہوا کہ مرد اور عورت میں بعض خاصیتیں اور طاقتیں ہوتی ہیں جو پردہ خفا میں ہوتی ہیں جب وہ خفیہ صلاحیتیں آپس میں ملتی ہیں تو اس کے نتیجہ میں اعلیٰ درجہ کی اولاد پیدا ہوتی ہے اور پھر ان طاقتوں اور خاصیتوں کا ایک دو نہیں بلکہ دس میں پشتوں تک اثر چلا جاتا ہے۔پس چونکہ طاقتیں اور خاصیتیں انسان میں مخفی ہوتی ہیں اور مرد و عورت اپنی قوتوں کو نہیں جانتے اس لئے خدا نے ہمیں یہ تعلیم دی ہے وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عظیما - لو کہ اس کے حصول کا ذریعہ یہ ہے کہ خدا اور اس کے رسول کی اطاعت کرو پھر جو مقصد شادی کرنے کا ہے وہ پورا ہو جائے گا۔یعنی اللہ تعالیٰ وہ جو ڑا ملا دے گا جس کی ترکیب سے ایسی عمدہ اولادیں پیدا ہوتی ہیں۔بے شک تلوار اچھی چیز ہے مگر اس وقت تک جب تک کہ وہ ایک ہنرمند سپاہی کے ہاتھ میں ہو ورنہ تلوار بغیر ہنرمند سپاہی کے بے مصرف بلکہ نقصان رساں ہے۔اسی طرح ایک ہنرمند سپاہی بغیر تلوار کے کچھ نہیں کر سکتا جب یہ دونوں چیزیں یک جا ہو جا ئیں تب سپاہی کے جو ہر بھی ظاہر ہوتے ہیں اور تلوار کے بھی۔یہی حال انسانوں کا ہے جب اعلیٰ خاصیتوں والی عورت اور اعلیٰ خاصیتوں والے مرد کا آپس میں تعلق ہوتا ہے تو اس سے اعلیٰ خاصیتوں والی اولاد پیدا ہو جاتی ہے بالعموم انسان اوسط درجہ کی نسل پیدا کرتا ہے اور جو ادنی درجہ کی نسل پیدا کرتا ہے اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ جوڑا اعلیٰ نہیں ہوتا۔بعض فطرتوں میں اور قسم کی خاصیتیں ہوتی نہیں اور بعض میں اور اس لئے رسول کریم نے فرمایا ہے الارواح جُنُودُ مُجَنَّدَةٌ- ہے کہ روحوں کی بھی قسمیں ہیں جہاں کوئی روح مطابق آتی ہے وہاں لگا دی جاتی ہے۔یورپ میں ایک حد تک اس علم کا چرچا ہو گیا ہے۔وہ آدمی اور اس کے بچہ کا خون لے لیتے ہیں۔چونکہ ان کا خیال ہے کہ ایک نسل کا ایک ہی قسم کا خون ہوتا ہے اس لئے اس خون کے ذریعہ معلوم کرتے ہیں کہ آیا بچہ اسی آدمی کا ہے یا ولد الحرام ہے۔جب خونوں میں فرق ہو تو فطرتوں میں بھی فرق ہوتا ہے۔ہم بظاہر دیکھتے ہیں کہ بعض مرد اچھے نہیں ہوتے مگر ان کی اولادیں ایسی ہوتی ہیں کہ انہیں دیکھ کر حیرت ہوتی ہے اسی طرح بعض والدین لائق ہوتے ہیں مگر ان کی اولاد نالائق ہوتی ہے۔اس کی یہی وجہ ہے کہ وہ جوڑے اچھے نہیں ہوتے۔اگر ایک اعلیٰ خربوزہ اور ایک اعلیٰ ام لے کر پیوند لگا دیا جائے تو