خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 341 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 341

خطبات محمود اسم ۳ دیکھو تب بھی یہی معلوم ہو گا کہ خدا نہیں، اگر علم کیمیا کے ذریعہ دیکھو تب بھی یہی معلوم ہو گا کہ خدا نہیں۔غرض تمام علوم ایک ہی طرف لگ گئے ہیں جیسا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جدھر سے نکلو تمہارا دھیان مکہ کی طرف ہونا چاہئے اسی طرح آج جدھر سے کفر اٹھتا ہے ایک ہی خیال اور ایک ہی آواز لے کر آتا ہے کہ دنیا کو کسی خدا کی ضرورت نہیں ہم آزاد ہیں۔وہ تمام علوم جن کے ذریعہ خدا تعالیٰ کی ہستی ثابت کی جاتی ہے آج ان کے ماتحت خدا تعالیٰ کا انکار کیا جاتا اور اس انکار کی بنیاد سائنس پر رکھی جاتی ہے۔مثلاً رؤیا اور الہام ہیں جو خدا تعالیٰ کے وجود کا ثبوت ہیں پہلے یہ اعتراض کیا جاتا تھا کہ کیا خدا تعالیٰ کی زبان ہے جو وہ بولتا ہے۔اس سوال کا آسانی سے جواب دیا جاسکتا تھا یا لوگ کہہ دیتے کہ خواہیں کیا ہیں؟ انسانی خیالات ہی ہیں۔اس کا بھی آسانی سے رد کیا جا سکتا تھا لیکن آج خوابوں کے متعلق انسانی علوم نے اتنی تحقیق کی ہے۔کہ انسان گھبرا اٹھتا ہے۔آج انسانی دماغ کی بناوٹ سے ثابت کیا گیا ہے کہ بغیر اس کے کہ خواہیں خدا تعالی کی طرف سے ہوں انسانی دماغ بہت سی خوابیں دیکھتا اور پھر وہ خواہیں اپنے وقت پر پوری ہو جاتی ہیں۔پس خوابوں کا پورا ہو جاتا بھی یہ ثابت نہیں کر سکتا کہ دنیا کا کوئی خدا ہے کیونکہ مشاہدات کے ذریعہ انہوں نے اس کو باطل ثابت کیا ہے۔گو وہ الہام جو مذہب کا آخری سہارا تھا اسے بھی دلائل کی رو سے باطل ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔غرض آج کفر اپنے تمام ہتھیار استعمال کر رہا ہے اور یہ حملہ اپنی کمیت اور کیفیت کے لحاظ سے بے مثال ہے۔پہلے حملوں میں آدمی کم ہوتے اور وہ متفرق طور پر حملہ کرتے تھے۔ایرانی اور رنگ میں حملہ کرتا تھا اور جاپانی اور رنگ میں مگر اب تمام دنیا متفقہ طور پر حملہ کرتی اور ایک ہی محاذ پر جنگ لڑتی ہے۔پھر پہلے حملے فلسفہ تک محدود تھے مگر اب علم معیشت کے ماتحت بھی حملہ کیا جاتا ہے، علم حیات کے ماتحت بھی حملہ کیا جاتا ہے، علم النفس کے ماتحت بھی حملہ کیا جاتا ہے غرض جتنے رائج الوقت علوم ہیں ان سب کو استعمال کیا جاتا ہے۔پس اس میں کچھ شبہ نہیں کہ اس فتنہ کے برابر دنیا کا کوئی فتنہ نہیں۔اس عظیم الشان فتنہ کے متعلق جب رسول کریم نے دریافت کیا گیا کہ یا رسول اللہ اللہ ! اس کا کیا علاج ہو گا اور وہ کون لوگ ہوں گے جو اس بے مثال فتنہ کا مقابلہ کریں گے جو پھر خدا تعالٰی کی طرف لوگوں کی توجہ کو پھیرا دیں گے، پھر ایمان دنیا میں از سر نو قائم کردیں گے، پھر مخلوق کو اس کے خالق سے ملا دیں گے تو رسول کریم