خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 180 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 180

خطبات محمود ۱۸۰ جلد نوم اس موقع کے لئے وہ کلمات منتخب فرما دیئے ہیں کہ ان کو مد نظر رکھنے سے کوئی دکھ نہیں ہو سکتا۔دیکھو ہماری جماعت کے لوگ ان احکام کی پابندی کرتے ہیں تو کیسے آرام میں رہتے ہیں۔پہلے کئی روپے ملا کو دیتے تھے اب تو میں یا کوئی اور مولوی صاحب کھڑے ہو کر نکاح پڑھ دیتے ہیں۔حاضرین میں کچھ چھوہارے تقسیم کئے جاتے ہیں لیکن اگر کوئی یہ بھی نہیں لا سکتا تو نہ لائے۔اگر اپنے پاس کچھ نہ ہونے کی صورت میں چوٹی یا روٹی کے بھی چھوہارے لاتا ہے تو وہ مشرف ہے چونکہ اس طرح یہاں نکاح ہوتے ہیں اس لئے ان کے منہ سے قرض سے دب کر یہ کبھی نہیں نکلتا کہ کس بے وقت میں شادی کی تھی۔یہ اسلام کے احکام پر عمل کرنے سے آرام حاصل ہوا ہے۔خدا کے رسول محمد پر ہزار ہزار درود ہوں کہ لوگ ہمیں ان کی وجہ سے قید میں سمجھتے ہیں۔مگر ہم ان کی غلامی میں بھی آزادی ہیں کیونکہ قید میں وہ ہوتا ہے جو رسم و رواج میں جکڑا ہوا ہو۔اور جسے آئندہ کی فکر نہ ہو۔الفضل ۱۷ - جولائی ۱۹۲۳ء صفحه ۵ تا ۷ ) فریقین کا الفضل سے تعین نہیں ہو سکا۔ه الاحزاب : اے ه الحشر : 19 که مسلم كتاب الزكوة باب بيان ان اليد العليا خير من اليد السفلى