خطبات محمود (جلد 3) — Page 160
خطبات محمود 14۔جلد سوم تمہارے لئے راستہ صاف کیا اسی طرح تم اپنے حال سے فائدہ اٹھا کر ایسے کام کرو کہ آئندہ آنے والوں کے لئے راستہ صاف کیا جائے۔ان تین باتوں اور تین زمانوں سے سبق لو۔نکاح کے متعلق یہ تینوں باتیں اہم ہیں۔اگر لڑکی یا لڑکے والے فتنہ کریں تو اس کا نتیجہ اچھا نہیں ہو سکتا۔لڑکے والوں کی کوشش ہوتی ہے کہ لڑکی اپنے رشتہ داروں سے نہ ملے۔اور لڑکی والے لڑکے کو اس کے ماں باپ سے چھڑانے کی کی فکر میں ہوتے ہیں۔حالانکہ سوچنے کی بات یہ ہوتی ہے کہ اگر ان کے پہلے بھی اسی طرح کرتے اور لڑکی اور لڑکے کے متعلق ہر روز فتنے کھڑے رہتے تو یہ کس طرح پیدا ہو جاتے پس جب پچھلوں کے تعلقات کا نتیجہ ہم ہیں تو ہم کیوں وہ کام کریں جو آئندہ آنے والوں کے لئے مشکلات کا باعث ہو۔اگر تم اپنے تعلقات کو پاک اور فتنوں سے دور رکھو تو آئندہ نسلوں کے لئے عمدہ نتائج پیدا ہو سکتے ہیں۔شادی کی غرض اچھی اولاد پیدا کرتا ہے اور یہ اچھے تعلقات ہی کے باعث اچھی ہو سکتی ہے۔یورپ کے لوگ شادی کرتے ہیں کہ ان کے اولاد پیدا نہ ہو مگر وہ نہیں سوچتے کہ اگر ان کے والدین بھی اسی خیال کے ہوتے تو وہ کس طرح پیدا ہو جاتے پس اس سلسلہ کو آگے چلاؤ اور اپنے وجود سے اس میں رکاوٹ کا باعث نہ بنو۔الفضل ۲۱ ستمبر ۱۹۲۲ء صفحه ۶۵) الفضل سے فریقین کا تعین نہیں ہو سکا ته النساء : ۲ الاحزاب : ۷۲۷۱ له الحشر : 19 ه بخاری کتاب الغسل باب المضمضة والاستنشاق في الجنابة