خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 102 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 102

خطبات محمود ١٠٢ ۳۰ چند موسم نکاح کی ایک غرض بقائے حقیقی کے حصول کی طرف توجہ دلانا ہے (فرموده ۲۳ - جون ۱۹۲۱ء) ۲۳- جون ۱۹۲۱ء بعد نماز عصر حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے ایک لے نکاح کے موقع پر خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد مندرجہ ذیل ارشاد فرمایا :- میں گلے کی تکلیف کی وجہ سے زیادہ نہیں بول سکتا۔مگر پھر بھی انہی مضامین کی طرف توجہ دلاتا ہوں جن کی طرف خطبہ نکاح میں توجہ دلائی گئی ہے۔نکاح کیا ہے ؟ یہ ایک سوال ہے جو ہر شخص کے دل میں پیدا ہونا چاہئے۔یہ بات نہ صرف انسانوں میں ہے بلکہ حیوانات میں بھی ذکور کا اناث کی طرف اور اناث کا ذکور کی طرف میلان ہے۔بلکہ جوں جوں علوم ترقی کرتے ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حیوانات ہی میں نہیں نباتات میں بھی یہ خواہش پائی جاتی ہے۔قرآن کریم نے یہ بات بتائی تھی مگر لوگ اس کو نہ سمجھے۔اب سائنس سے یہ بات ظاہر ہوتی جاتی ہے جن میں ابھی تک معلوم نہیں ان میں یہ نہیں کہ ہے نہیں بلکہ یہ کہ ابھی ان کی اصلیت سے ناواقفیت ہے۔یہ میلان اور یہ خواہش کیوں ہے؟ ہر انسان کے دل میں یہ سوال پیدا ہونا چاہئے کہ انسان، حیوان، نباتات غرض سب میں یہ خواہش پائی جاتی ہے۔یہ خواہش کیوں۔اس کے معلوم کرنے کا ذریعہ یہ ہے کہ اس کے نتیجہ پر غور کیا جائے۔جب نتیجہ پر غور کیا جاتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ