خطبات محمود (جلد 39) — Page 29
$ 1958 29 29 4 خطبات محمود جلد نمبر 39 ہماری جماعت کے ہر فرد کو یہ عہد کر لینا چاہیے کہ وہ دین کی خاطر کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرے گا اسلام کی ترقی اور اشاعت کے لیے وقف جدید کی تحریک خاص اہمیت رکھتی ہے (فرموده 21 فروری 1958ء بمقام کراچی ) تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اس دفعہ 1957 ء کے آخر میں میری طبیعت خراب ہونی شروع ہوئی تھی مگر پھر جلسہ کے وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے اچھی ہو گئی۔اس کے بعد پھر خراب ہونی شروع ہو گئی۔میں تو اسے گاؤٹ (Gout) کا اثر ہی سمجھتا رہا مگر ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ یہ تکلیف گاؤٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ تبدیلی موسم کی وجہ سے ہے۔وہ کہتے ہیں کہ چونکہ جلدی جلدی موسم تبدیل ہوا ہے اور سردی زیادہ شدید پڑی ہے اس لیے آپ کو یہ تکلیف ہوئی ہے۔اب یہاں کے ڈاکٹروں کا مشورہ لینے کے لیے ہم اس جگہ آئے ہیں۔مجھے پچھلے دنوں یہ بھی وہم ہونا شروع ہو گیا کہ مجھ پر فالج کا حملہ بڑھ رہا ہے یا دوبارہ فالج ہو گیا ہے مگر ڈاکٹروں سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہماری طب میں یہ کہیں نہیں لکھا کہ فالج کا حملہ زیادہ بھی ہو سکتا ہے اور دوبارہ حملہ کے لیے بیہوشی ہونی ضروری ہوتی ہے جیسے پہلے یکدم کچھ بیہوشی