خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 323 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 323

$1959 323 خطبات محمود جلد نمبر 39 ہمیں صرف اپنے نشانات ہی نہ دکھائے بلکہ اپنے نشانات پر علم یقین بھی پیدا کرے۔خالی نشان دیکھنا کوئی چیز نہیں۔دیکھو! حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ کسی قدر نشانات دکھائے گئے۔آپ فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے اس بات کو ثابت کرنے کے لیے کہ میں اُس کی طرف سے ہوں اس قدر نشان دکھلائے ہیں کہ اگر وہ ہزار نبی پر بھی تقسیم کیے جائیں تو اُن کی بھی اِن سے نبوت ثابت ہوسکتی ہی ہے۔مگر اتنے بڑے نشانات کے باوجود آپ کے بعض ماننے والے ہی آپ سے منحرف ہو گئے۔اس لیے کہ انہوں نے نشانات تو دیکھے مگر حق الیقین تک اُن کی نوبت نہیں پہنچی تھی۔انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مانا اور پھر ڈگمگا گئے۔پس اللہ تعالیٰ سے دُعائیں کرتے رہنا چاہیے کہ وہ ہمیں یقین کامل عطا فرمائے اور ہمیں موت دے تو صالحین والی موت دے۔حضرت یوسف علیہ السلام سے بڑھ کر کون ایماندار ہو گا ؟ آپ نے اللہ تعالیٰ کے بڑے نشانات دیکھے تھے مگر پھر بھی آپ فرماتے ہیں فَاطِرَ السَّمواتِ وَالْاَرْضِ اَنْتَ وَلِي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَ اَلْحِقْنِي بِالصّلِحِينَ 10 یعنی اے زمین و آسمان کو پیدا کرنے والے خدا! تو ہی دنیا اور آخرت میں میرا دوست اور مددگار ہے۔اس لیے میری تجھ سے التجا ہے کہ تو مجھے اپنی کامل فرمانبرداری کی حالت میں وفات دیجیو اور پھر ایسی حالت میں موت دیجیو کہ میں صالحین کے طبقہ میں شامل ہو جاؤں۔انسان کو ہمیشہ یہ دعا مانگتے رہنا چاہیے تا کہ اللہ تعالیٰ اُس کا انجام بخیر کرے اور اس دنیا میں بھی خدا تعالیٰ کی تائید اُسے حاصل ہو اور آخرت میں بھی وہ اس کے (الفضل 4 فروری 1959ء) ساتھ ہو۔1 : الانبياء: 70 2 : فَجَعَلَهُمْ جُذْذَا إِلَّا كَبِيرًا لَّهُمْ لَعَلَّهُمْ إِلَيْهِ يَرْجِعُونَ (الانبياء : 59) 3: قَالُوا حَرِّقُوهُ وَانْصُرُوا الهَتَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ فَعِلِينَ (الانبياء: 69) 4 : نورالدین مؤلفہ حضرت حکیم مولوی نورالدین صاحب صفحہ 146 سوال نمبر 65 - 27 فروری 1904 ءمطبع ضیاءالاسلام قادیان۔