خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 319 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 319

خطبات محمود جلد نمبر 39 319 $1959 لیں کہ آیا میں اس آگ میں سے سلامتی کے ساتھ نکل آتا ہوں یا نہیں؟5 حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس جرح کی وجہ سے میں نے جہاں کہیں قرآن کریم کی اس آیت کی تفسیر کی ہے میں نے یہ نہیں لکھا کہ خدا تعالیٰ نے مخالفت کی آگ کو ٹھنڈا کر دیا تھا بلکہ میں نے بھی لکھا ہے کہ مخالفوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا تھا لیکن وہ آگ ٹھنڈی ہوگئی۔اور چونکہ اللہ تعالیٰ دنیا میں اسباب سے بھی کام لیا کرتا ہے اس لیے ممکن ہے اُس وقت بادل آ گیا ہو اور بارش ہو گئی ہو جس کی وجہ سے آگ بجھ گئی ہو۔بہر حال ہمارا ایمان یہی ہے کہ دشمنوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لیے واقع میں آگ جلائی لیکن اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان کیے کہ جن کی و وجہ سے اُن کی تدبیر کارگر نہ ہوئی اور آپ آگ سے محفوظ رہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عادت تھی کہ جب سلسلہ پر کوئی مشکل وقت آتا آپ بچوں کو بھی کہہ دیتے کہ دُعائیں کرو اور استخارہ کرو۔غالباً لیکھرام کے متعلق جب آریوں نے شور مچایا اور تلاش کے لیے لیمار چنڈ سپر نٹنڈنٹ پولیس آیا تو اُس سے پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو محبہ پیدا ہو گیا تھا کہ چونکہ آریوں نے شور مچایا ہے اس لیے کوئی نہ کوئی فتنہ پیدا ہونے کا احتمال ہے۔چنانچہ اُس وقت مجھے بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ استخارہ کرو۔اُس وقت میری عمر بہت چھوٹی تھی۔چونکہ لیکھرام کا قتل 1897ء میں ہوا ہے اس لیے میں قریباً آٹھ کو سال کا تھا۔بہر حال مجھے بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کہا کہ استخارہ کرو۔چنانچہ میں نے دُعا کی تو میں نے رویا میں دیکھا کہ میں باہر سے گھر میں آیا ہوں۔ہمارے مکان کی جو ڈیوڑھی تھی وہ اُس وقت وہاں نہیں ہوتی تھی جہاں قادیان سے آتے وقت تھی بلکہ وہ اُس وقت مرزا سلطان احمد صاحب کے گھر کے زیادہ قریب تھی۔میں اُس میں سے داخل ہوا تو میں نے دیکھا کہ آگے تمام پولیس کے سپاہی کھڑے ہیں۔پولیس والے مجھے اندر جانے سے روکتے ہیں مگر میں اُن کے روکنے کے باوجود اندر چلا گیا۔ہمارے مکان میں ایک تہہ خانہ ہوا کرتا تھا جو ہمارے دادا صاحب مرحوم نے گرمیوں میں آرام کرنے کے لیے بنوایا تھا اور اس میں سیڑھیاں اترا کرتی تھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس خیال سے کہ بچے اندر جا کر کھیلتے ہیں اور اندھیری جگہ ہونے کی وجہ سے سانپ بچھو کا خطرہ ہوسکتا ہے اُس کی سیڑھیاں نصف تک بند کر دی تھیں اور باقی حصہ میں عام طور پر گھر کی رڈی اشیاء رکھی