خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 291 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 291

$ 1958 291 (34) خطبات محمود جلد نمبر 39 جلسہ سالانہ پر آنے والے دوست سردی سے بچاؤ کے لیے پورا بستر اور کپڑے ہمراہ لائیں جلسے کے موقع پر کھانے کے سلسلے میں اگر دوستوں کو کوئی تکلیف ہو تو اُسے ثواب سمجھ کر برداشت کریں (فرمودہ 12 دسمبر 1958ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اس سال موسم بہت خراب رہا ہے اور اب تک بھی خراب ہی چل رہا ہے اور جلسہ سالانہ کے دن بہت قریب آگئے ہیں۔پہلے جلسہ کے دنوں میں ربوہ میں کچھ گرمی ہو جاتی تھی مگر اس سال جس طرح گرمی زیادہ پڑی تھی خشک سردی بھی زیادہ پڑ رہی ہے۔اس لیے قرآن شریف کے اس حکم کے ماتحت کے لَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ 1 اور اس حکم کے ماتحت کہ خُذُوا حِذْرَكُمْ 2 ہمیں بہت زیادہ احتیاط سے کام لینا چاہیے۔نماز ایک بڑا اہم فریضہ ہے مگر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر جنگ کے موقع پر تم نماز پڑھنے لگوتو ہتھیار ساتھ رکھ لیا کرو تا کہ وہ وقت پر کام آ سکیں۔اب چونکہ جنگ کا زمانہ نہیں بلکہ ارشاد و اصلاح کا زمانہ ہے اس لیے اب حذر “۔