خطبات محمود (جلد 39) — Page 196
$ 1958 196 23 خطبات محمود جلد نمبر 39 دلائل کے ساتھ اسلام کو دنیا پر غالب کرنا وہ عظیم الشان کام ہے جو اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں ہمارے سپر د کیا ہے اس کام کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھو اور اس کے لیے صحیح کوشش اور جد و جہد کرتے چلے جاؤ فرمودہ 22 اگست 1958ء) تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں مومنوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتا ہے فَاِنْ تَكُنُ مِنْكُمْ قائَةٌ صَابِرَةٌ تَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ وَاِنْ يَّكُن مِّنْكُمْ اَلْفَ يَغْلِبُوا اَلْفَيْنِ بِإِذْنِ اللهِ وَالله مَعَ الصَّبِرِينَ 1 یعنی ابھی تمہاری کمزوری کو دیکھ کر خدا تعالیٰ نے یہ فیصلہ فرمایا ہے کہ اگر تم میں سو ثابت قدم رہنے والے مومن ہوں تو وہ دو سو کافروں پر غالب آجائیں گے۔اور اگر ایک ہزار ثابت قدم رہنے والے مومن ہوں تو وہ دو ہزار کا فروں پر غالب آجائیں گے۔جب کمزوری دور ہو جائے گی تو پھر کیا ہو گا اور کس نسبت سے مسلمانوں کو یہ غلبہ میسر آئے گا؟ اس کا علم ہمیں صحابہ کے عمل سے ہوتا ہے۔صحابہ نے بعض دفعہ سو سو گنا دشمن سے بھی مقابلہ کیا