خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 122 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 122

خطبات محمود جلد نمبر 39 122 $1958 گزرے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ ہمکلام ہوتا رہا اور جن کو اپنی مرضی بتا تا رہا۔اور اب آخری زمانہ میں اُس نے پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا جن سے وہ ہمکلام ہوا۔اور آپ کے بعد آپ کی جماعت میں بھی ایسے بہت سے لوگ پائے جاتے ہیں کہ خواہ انہیں رویا و کشوف ہوں یا ان پر اللہ تعالیٰ کا الہام نازل ہو بہر حال انہیں اس انعام سے حصہ ملا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کی اس رحمت کو جانتے ہیں کہ وہ کس طرح اپنے بندوں پر فضل کرتا اور مشکلات میں ان کی راہنمائی کرتا ہے۔یہ اُس کے فضل اور رحم کی علامت ہے ورنہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے انسان کو ذراسی بھی طاقت حاصل ہو تو دوسرے کی معمولی نافرمانی پر بھی وہ اتنا بگڑ جاتا ہے کہ اس کا تہس نہس کر کے رکھ دیتا ہے“۔(الفضل 23 مئی 1958ء) 1 : الزخرف : 6 2 قَالَ رَبِّ إِنِّى دَعَوْتُ قَوْمِي لَيْلًا وَنَهَارًا فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَا عِى إِلَّا فِرَارًا وَإِنِّي كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوا أَصَابِعَهُمُ فِى أَذَانِهِمْ وَاسْتَغْشَوا ثِيَابَهُمْ وَأَصَرُّوا وَاسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًا ثُمَّ إِنِي دَعَوْتُهُمْ جِهَارًا لا ثُمَّ إِنِّي أعْلَنْتُ لَهُمْ وَأَسْرَرْتُ لَهُمْ إِسْرَارًا (نوح: 106)