خطبات محمود (جلد 38) — Page 77
$1957 77 خطبات محمود جلد نمبر 38 شروع رات ہے اگر آپ ساری رات بھی دلیلیں دیتے رہیں تو اُن کا مجھ پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔میں نے تو حضرت مرزا صاحب کو نہیں چھوڑنا۔کیونکہ میں نے کتابیں پڑھ کر انہیں نہیں مانا۔بلکہ انہیں دیکھ کر اُن پر ایمان لایا ہوں آپ ساری رات کیا سارا سال بھی دلیلیں دیتے رہیں اور ساری دلیلیں دے لیں میں نے ان کی شکل دیکھی ہے اور میں جانتا ہوں کہ وہ منہ جو میں نے دیکھا ہے جھوٹا نہیں ہوسکتا۔میرے دل اور میری آنکھوں نے اس مبارک شکل کو دیکھ کر یقین کر لیا ہے کہ یہ شخص جھوٹا نہیں ہوسکتا۔جس شخص کی سچائی کو میرا دل مان چکا ہے، جس شخص کی سچائی کو میری آنکھیں مان چکی ہیں آپ کی باتیں مجھے اس سے ہٹا نہیں سکتیں۔آپ کہیں تو میں ساری رات یہاں بیٹھتا ہوں بلکہ سارا سال یہاں بیٹھتا ہوں۔اگر آپ میرے ایمان کو ذرا سا بھی ڈگمگالیں تو آپ بچے اور میں جھوٹا۔لیکن میں جانتا ہوں کہ آپ ایسا نہیں کر سکتے کیونکہ میں نے نشان دیکھ لیا ہے۔میں نے آپ کی شکل دیکھ لی ہے اور میں جانتا ہوں کہ وہ شخص جھوٹ نہیں بول سکتا ہے۔یہ تو منشی اروڑے خان صاحب کی شہادت ہوئی۔ابھی حال ہی میں سر ڈگلس فوت ہوئے ہیں جو جزائر انڈمان (ANDAMAN) میں کمشنر تھے اور ایک زمانہ میں ضلع گورداسپور کے ڈپٹی کمشنر تھے۔انہوں نے ایک دفعہ کہا کہ ایک شخص قادیان میں بیٹھا لکھتا ہے کہ میں مسیح ہوں اور اس طرح وہ ہمارے خدا کی ہتک کر رہا ہے۔آج تک اس شخص کو کسی نے پکڑا کیوں نہیں؟ اتفاقاً ایک منافق احمدی نے ایک پادری سے کچھ پیسے لیے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر الزام لگایا کہ آپ نے اسے ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک کو قتل کرنے کے لیے بھیجا ہے۔ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک اور اس کے ساتھیوں نے ڈپٹی کمشنر ضلع امرتسر کے پاس نالش کر دی اور انہوں نے آپ کے نام وارنٹ جاری کر دیا۔لیکن اتفاقا وہ وارنٹ کسی کا پی میں پڑا رہا۔کچھ عرصہ کے بعد جب ان لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کو توجہ دلائی کہ اتنی دیر سے مقدمہ پیش ہے آپ نے ایکشن کیوں نہیں لیا ؟ تو اُس نے ڈپٹی کمشنر ضلع گورداسپور کو لکھا کہ میں نے اتنا عرصہ ہوا فلاں شخص کے نام وارنٹ جاری کیا تھا لیکن مجھے اس کا جواب نہیں آیا۔اس پر ڈپٹی کمشنر ضلع گورداسپور ( سر ڈگلس ) نے جواب دیا کہ میرے پاس وارنٹ آیا ہی نہیں۔دوسرے میں آپ کو توجہ دلاتا ہوں کہ ملزم مذکور کے نام وارنٹ جاری کرنے کا اختیار آپ کو حاصل نہیں۔وہ میرے علاقہ میں رہتا ہے اس لیے اگر اس کے نام وارنٹ جاری کر سکتا تھا تو میں کر سکتا تھا۔اس پر ڈپٹی کمشنر ضلع امرتسر نے ساری مسل اُس کے پاس