خطبات محمود (جلد 38) — Page 42
$1957 42 CO 6 خطبات محمود جلد نمبر 38 دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ کشمیر کے مسلمانوں کو اپنے منشا کے مطابق فیصلہ کرنے اور اس پر کار بند ہونے کی توفیق دے کشمیر کے متعلق صلح کرانے کی پیشکش کرنے والے ممالک ہرگز پاکستان کے ساتھ خیر خواہی نہیں کر رہے (فرمودہ 8 فروری 1957ء بمقام ربوہ) تشهد تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ جب کوئی نبی کسی کام کا ارادہ کرتا ہے تو شیطان اس کے کام میں رکاوٹیں ڈالتا ہے تا کہ وہ کامیاب نہ ہو اور فساد لمبا ہوتا چلا جائے۔1۔گو قرآن کریم میں نبی کا کی لفظ استعمال ہوا ہے لیکن نبی کے اتباع بھی اسی میں شامل ہوتے ہیں۔کیونکہ شیطان کی اصل غرض صرف نبی کی مخالفت کرنا نہیں ہوتا بلکہ اس کی اصل غرض یہ ہوتی ہے کہ دنیا میں نیکی اور امن قائم نہ ہو۔چونکہ نبیوں کے ذریعہ دنیا میں نیکی اور امن قائم ہوتا ہے اس لیے وہ نبیوں کا دشمن ہوتا ہے۔ورنہ جو بھی نیکی اور امن کے قیام کی کوشش کرے وہ اسے بُرا لگتا ہے اور وہ اُسی کے رستہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے اور فساد پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔