خطبات محمود (جلد 38) — Page 30
30 $1957 خطبات محمود جلد نمبر 38 کہ خدا تعالیٰ نے اُن سے وعدہ کیا کہ اب آئندہ خدا تعالیٰ اور اس کے جبریل کا تعلق انہی لوگوں سے ہو گا جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق رکھنے والے ہوں گے۔اس لیے مسلمانوں کے لیے ڈرنے کی کوئی وجہ نہیں۔جو شخص محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سچا تعلق پیدا کر لے گا اُس کا خدا تعالیٰ سے پکا تعلق ہو جائے گا۔اور جب اُس کا خدا تعالیٰ سے پکا تعلق ہو جائے تو خدا تعالیٰ اور جبریل ہمیشہ مسلمانوں کے گھر میں اُتریں گے وہ کسی غیر مسلم کے گھر میں نہیں اتریں گے“۔(الفضل یکم فروری 1957 ء ) 1 : تذکرہ صفحہ 657 ایڈیشن 2004ء 2 مرد ولا سارا بائی: (MIRDULA SARABHAI) (1911 تا 1974ء) احمد آباد انڈیا میں پیدا ہوئیں۔ہندوستان کی تحریک آزادی کی سرگرم رکن تھیں۔: سَابِقُوا إلى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ (الحديد: 22) 4 خروج باب 12 آیت 29، 30