خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 27 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 27

$1957 27 خطبات محمود جلد نمبر 38 خدا تعالیٰ کی برکتیں بھی رُک جاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ اُس کے ایسے بندے زمین پر ہوں جو محمد رسول اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے والے ہوں، انصاف کرنے والے ہوں ، ، رحم دل ہوں کی اور مساوات نسلی اور سیاسی اور مذہبی کے قائل ہوں۔وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ دوسرے ملک کے لوگوں یا دوسری نسل کے لوگوں یا دوسری قوم کے لوگوں کو مار ڈالا جائے یا انہیں تباہ کر دیا جائے وہ اللہ تعالیٰ کے محبوب نہیں۔اللہ تعالیٰ کے وہی محبوب ہیں جو کہیں کہ سب کو برابر رکھو اور سب کے ساتھ یکساں سلوک کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ترقیات کے بڑے رستے کھلے رکھے ہوئے ہیں۔یہ تنگدلی ہوتی ہے کہ انسان کہے کہ میں فلاں کو حق دیتا ہوں اور فلاں کو نہیں دیتا۔ترقی کے اتنے رستے کھلے ہیں کہ اس قسم کی تنگدلی دکھانے کی ضرورت ہی نہیں ہوتی۔دیکھو! پاکستان میں لوگ تنگدلی برتتے ہیں اور دوسروں کو آگے نہیں بڑھنے دیتے۔لیکن امریکہ میں جہاں لوگ ایک دوسرے کو آگے بڑھنے دیتے ہیں باوجود اس کے کہ وہاں کی آبادی اس کی ملک سے زیادہ ہے پھر بھی وہاں اتنے رستے ترقیات کے کھلے ہیں کہ اُن کا ادنیٰ سے ادنیٰ امیر بھی ہمارے بڑے سے بڑے امیر سے بھی بڑا ہے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ انہوں نے تنگدلی چھوڑ دی ہے۔وسیع الحوصلگی اختیار کر لی ہے۔اس لیے اللہ تعالیٰ کی مدد اُن کو حاصل ہوتی ہے۔اُن کے چھوٹے بڑے کیے جا رہے ہیں اور بڑے اور بھی بڑے کیے جا رہے ہیں۔اگر مسلمان بھی اس سبق کو سیکھ لیں اور یہ فیصلہ کر لیں کہ وہ ہندوؤں، سکھوں اور عیسائیوں کے ساتھ نرمی اور محبت کا برتاؤ کریں گے اور ان کی ترقی کے لیے بھی اُسی طرح کوشش کریں گے جس طرح مسلمانوں کی ترقی کے لیے وہ کوشش کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کے لیے ایسی برکتوں کے سامان پیدا کرے گا کہ جو بڑائیاں اور عزتیں ان کو آج کی خواب میں بھی نصیب نہیں ہوتیں وہ سچ سچ اُن کو مل جائیں گی۔اور اللہ تعالیٰ اُن کے قدم کو اتنا اونچا ہے کر دے گا کہ دیکھنے والی دنیا کو اُن کے پیروں کو دیکھنے کے لیے بھی اپنی گردنیں اس طرح اٹھانی پڑیں گی کہ ان کی پگڑیاں گر جائیں گی۔خدا تعالیٰ جب کسی کو دیتا ہے تو اسی طرح دیتا ہے۔اس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں بھی اسی طرح دیا تھا، اس نے حضرت عیسی علیہ السلام کے وقت میں بھی اسی طرح دیا تھا اور حضرت موسی علیہ السلام کے وقت میں بھی اسی طرح دیا تھا۔لر اس وقت مسلمان بھی اللہ تعالیٰ کی برکات کو حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ اسی صورت میں ان کو اگر