خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 19 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 19

$1957 19 خطبات محمود جلد نمبر 38 لوگوں نے یہ قصہ بنایا ہوا ہے کہ سرمد کو ایک لڑکے سے عشق تھا۔چنانچہ پھانسی کے بعد وہ لڑکا لایا گیا۔اس نے جب سرمد کے لبوں پر بوسہ دیا تو وہ زندہ ہو گئے۔حالانکہ اُن کا عشق مذہبی رنگ کا تھا اور اُن کے اندر روحانی والہیت پائی جاتی تھی جس کی طرف ان شعروں میں اشارہ تھا۔میں نے جو الہی تصرف سے یہ شعر پڑھا تو اس میں اس طرف اشارہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو میرے پاس لاؤ اور اگر وہ میرے ہونٹوں کو بوسہ دیں گے تو پھر ایک نئی زندگی مجھ میں پیدا ہو جائے گی اور ترقی سلسلہ اور ترقی اسلام کے ایسے سامان پیدا ہو جائیں گے کہ میرے جیسا مردہ یا میرے کام جیسا مردہ پھر زندہ ہو جائے گا اور ایسی شان سے زندہ ہوگا کہ لوگ تعجب کریں گے کہ ایسا مُردہ کس طرح زندہ ہو گیا۔مگر یہ خدائی تقدیر ہوگی اس پر تعجب کرنا غلط ہوگا۔پس اس کے معنے میں یہ سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ چاہے تو مجھے اسلام کی خدمت اور اس کی اشاعت کی اور زیادہ توفیق ملنی شروع ہو جائے گی یا ممکن ہے اس میں میری صحت کی طرف اشارہ ہو۔دونوں باتیں ہو سکتی ہیں۔یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مجھے دینی خدمت کی زیادہ توفیق ملنی شروع ہو جائے اور اسلام کی اشاعت کے جو کام باقی ہیں وہ میرے ذریعہ یا میرے اتباع کے ذریعہ پورے ہو جا ئیں۔ور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے ظاہری صحت دے دے اور دین کے کام اچھی طرح ہونے لگ جائیں۔اور یہ بھی اس خواب سے اشارہ ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ قادیان جانے کے سامان لوگوں کے لیے پیدا کر دے۔بہر حال میں نے اس رویا میں اپنے آپ کو مسجد مبارک قادیان میں دیکھا ہے اور پھر میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھا کہ آپ نے میرے سر کو جھکایا اور میرے ہونٹوں پر بوسہ دیا اور پھر یہ شعر مجھ پر نازل ہوئے۔پس میں نے چاہا کہ اس خوشی میں میں دوسرے دوستوں کو بھی شریک کروں۔اس لیے خطبہ میں میں نے اس رؤیا کو بیان کر دیا ہے۔اپنے آپ کو مسجد مبارک قادیان میں دیکھنا اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھنا وہی حضرت یعقوب علیہ السلام والی بات ہے کہ اگر تم مجھے پاگل قرار نہ دو تو میں یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ مجھے پوسٹ کی خوشبو آ رہی ہے۔مجھے بھی اس رؤیا کے ذریعہ یوست کی خوشبو آئی ہے اور میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھا ہے جن کا ایک نام